ان بیماریوں سے بچنا چاہتے ہیں تو زیرہ استعمال کریں۔۔ موسم سرما میں زیرے کے 5 زبردست فائدے

ہماری ویب  |  Dec 01, 2022

زیرہ قدیم زمانے سے برصغیر پاک و ہند میں مصالحے کے طور پر استعمال ہورہا ہے۔ حکیم اسے دوائیوں کے لئے بھی استعمال کرتے ہیں البتہ مغرب میں ہونے والی جدید تحقیق نے بظاہر اس عام سے مصالحے کی اہمیت کو کئی گنا بڑھا دیا ہے کیوں کہ اب اس کے ایسے فائدے سامنے آئے ہیں جو پہلے لوگوں کی نظروں سے پوشیدہ تھے۔

زیرہ کی غذائی اہمیت

زیرہ میں زیرے میں آئرن، اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی ایفلامینٹری خصوصیات کے علاوہ وٹامن ای، وٹامن اے اور وٹامن سی کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے اس کے علاوہ وٹامن بی 6، تھیامن، رائبوفلیون اور نیاسن بھی موجود ہوتا ہے۔

نزلہ زکام اور سردی

اس عام مرض سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں تو زیرے کی چائے پینا دن میں ایک بار معمول بنا لیں۔ یہ چائے آپ کو سردی کے اثرات اور نزلہ زکام سے بچائے گی۔ ایک گلاس پانی میں ایک چمچ زیرہ ڈال کر کچھ دیر پکائیں۔ چاہیں تو ادرک اور دار چینی کا ٹکڑا بھی ڈال لیں اور شہد ملا کر پی جائیں۔

وزن میں کمی

اگر سردی میں حلوہ زیادہ کھا لیا تو بھی زیرہ کام آسکتا ہے۔ نیم گرم پانی کے ساتھ چند دانے زیرہ کے ملا کر پی جائیں۔ چربی تیزی سے پگھلنے لگے گی۔

دانت کا درد

دانتوں میں تکلیف محسوس ہو تو زیرے کا قہوہ بنا کر کلیاں کریں۔ تھوڑی دیر میں درد میں آرام آجائے گا۔

بلڈ پریشر

زیرہ بلڈ پریشر اور ذیابیطس کے امراض میں مفید ہے مگر اس کا استعمال اعتدال میں کریں اور مریض ایک چٹکی سے زائد ہر گز نہ استعمال کریں۔

ہاضمہ بہتر

الٹی، متلی یا معدے میں تیزابیت محسوس ہو تو زیرہ کو دہی میں ملا کر کھائیں۔ یہ نظام ہاضمہ تیز کرے گا اور طبعیت فوری طور پر ہلکی کردے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More