پاکستان کے دفاعی پیداوار کے شعبے میں ترقی کی بڑی صلاحیت ہے، صدر مملکت ڈاکٹر

ہماری ویب  |  Dec 01, 2022

اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دفاعی پیداوار کے شعبے میں کارکردگی اور پیداوار میں اضافے کیلئےتحقیق و ترقی اور جدت لانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے دفاعی پیداوار کے شعبے میں ترقی کی بڑی صلاحیت موجود ہے۔

ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو پاکستان آرڈیننس فیکٹریز واہ کے دورہ دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔صدر مملکت کو پاکستان کی دفاعی ضروریات پورا کرنے میں پاکستان آرڈیننس فیکٹریز کے کردار پر بریفنگ دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ جدید اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی اپنا کر اور انسانی وسائل کی استعداد میں مسلسل اضافے سے اس صلاحیت سے بھرپور استفادہ کیا جاسکتا ہے۔ صدر نے کہا کہ موجودہ منڈیوں میں اپنی پوزیشن مستحکم کرنے کیلئے سپلائی چین شعبے کی کارکردگی میں اضافہ ضروری ہے، پاکستانی دفاعی مصنوعات اعلیٰ معیار کی حامل، موثر، مختلف حالات میں قابل اعتماد اور کم قیمت ہیں۔

صدر مملکت نے پاکستان کی دفاعی ضروریات پورا کرنے میں پاکستان آرڈیننس فیکٹریز کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے افواج پاکستان اور دیگر سکیورٹی ایجنسیز کی ضروریات پورا کرنے میں فیکٹریز کے كردار کی تعریف کی۔

صدر مملکت نے آرڈیننس فیکٹریز کے مختلف حصوں کا دورہ کیا جہاں انہیں پیداواری عمل پر بریفنگ دی گئی۔ ڈاکٹر عارف علوی نے تیار کردہ اور ڈسپلے پر موجود مختلف دفاعی مصنوعات میں گہری دلچسپی لی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More