جب بیٹے کو کینسر ہوا تو میں روز تلاوت کرتا تھا ۔۔ عمران ہاشمی کے مشکل وقت میں کس اداکار نے مدد کی؟ ان سے متعلق کچھ دلچسپ باتیں

ہماری ویب  |  Dec 06, 2022

عمران ہاشمی بالی ووڈ فلم انڈسٹری کا ایک ایسا نام ہیں جنہیں اپنی غیر موزوں حرکات کی وجہ سے جانا جاتا ہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ عمران کی اداکاری نے ان کو شخصیت کو جان بخشی ہے۔

انہوں نے ہر طرح کے کردار میں خود کو ڈھالا اور ہر فلم میں ایک نئی کہانی کے ساتھ سفر کیا ہے۔ خواہ وہ کوئی بھی ہو۔ عمران کی اگر ذاتی زندگی پر غور کیا جائے تو یہ مضبوط اور ثابت قدم انسان رہے۔ انہوں نے جس لڑکی کو پسند کیا، جس کے ساتھ 6 سال وقت گزارا اسی سے شادی کی اور یہ واضح پیغام دیا کہ محبت سچی ہو تو مشہوری یا پیسہ معنیٰ نہیں رکھتا۔

ان کے والد مسلمان تھے اور انہوں نے مہیش بھٹ کی بہن سے شادی کی تھی۔ ان دونوں کی بھی یہ شادی پسند کی تھی۔ والد چونکہ مسلمان تھے اس لیے انہوں نے عمران کو قرآن حافظ بنایا اور دینی تعلیم بھی دی۔ عمران ہاشمی نے جب جوانی میں قدم رکھا تو مالی مسائل کا شکار بھی رہے۔ ان کے پاس کچھ خاص دولت نہ تھی، بلکہ گھر کا گزر بسر ذاتی پیسوں پر مشکل تھا۔

جس کے بعد ان کے ماموں مہیش بھٹ نے ان کو فلموں میں کام کرنے کا موقع دیا اور یہیں سے ان کے کیریر کا سفر شروع ہوا اور آگے بڑھتے گئے۔ پھر ایک کے بعد ایک فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

ان کی شادی پروین شہانی نامی لڑکی سے ہوئی جسے یہ خود پسند کرتے تھے اور ان کا ایک بیٹا 2010 میں پید ا ہوا جس کا نام ایان ہے۔ ایان جب 4 سال کا ہوا تو اسے کینسر کا مرض ہوگیا جس پر عمران نے بالکل شوبز سے دوری اختیار کرلی اور بیٹے کی زندگی کو بچانے کی تگ و دو میں لگ گئے۔ ان کے بیٹے کے علاج کے لیے اکشے کمار نے بھی خوب مدد کی اور یوں بیٹے نے جلد کینسر سے نجات پائی۔

2016 میں بھارتی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ میں جب پریشان ہوتا ہوں تو قرآن کی تلاوت بھی کرتا ہوں اور جب میرے بیٹے کو کینسر ہوا تو میں روزانہ قرآن کی تلاوت کرتا تھا جس سے مجے بھی ذہنی سکون ملتا تھا اور میرا بیٹا سکون کی نیند سو جاتا تھا۔ باپ بننے کے بعد احساس ہوا کہ جب میں چھوٹا تھا اور بیمار تھا تو میرے والد نے کس طرح مجھے سنبھالا ہوگا،

عمران ہاشمی فلاحی کاموں میں بھی پیش پیش رہتے ہیں اس کا بات کا پتہ کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران چلا جب ایک ہی دن میں کئی سو لوگوں کا کھانا انہوں نے خود اپنی جیب سے دیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More