سردی اتنی کے انسانی جسم جم جائے لیکن پھر بھی نماز ادا کی گئی ۔۔ دیکھیں شدید برفباری میں روس کے مسلمانوں کی دل کو چھو لینے والی ویڈیو

ہماری ویب  |  Jan 23, 2023

ہم انسان بے شک پورا دن مہنگی گاڑیوں اور اچھے نرم گرم بستر پر سو جائیں تب بھی شاید وہ سکون حاسل نہ کر سکیں گے جو اللہ کی عبادت کرنے میں حاصل ہوتا ہے۔ کیونکہ جب انسان ایک وقت نماز کی ادائیگی کرتا ہے۔

تو اس کا دل مطمئن ہو جاتا ہےکہ جیسے اب اس کے ساتھ سب کچھ اچھا ہی ہوگا تو بالکل آج ایسے ہی ہم آپکو دیکھنے لگے ہیں کہ روس میں لوگ شدید برفباری میں کیسے نماز ادا کرتے ہیں۔

غیر ممالک میں ٹھنڈ بہت زیادہ ہوتی ہے جس کی وجہ سے نظام زندگی کئی مرتبہ مفلوج ہو جاتا ہے۔ لیکن مسلمان کچھ بھی ہو جائیں نماز کی ادائیگی نہیں چھوڑتے۔ نماز جمعہ کی ایک وڈیو انٹرنیٹ پر گردش کر رہی ہے۔

جس میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ میں بھی لوگ نماز ادا کر رہے ہیں۔ یہی نہیں جن کو مسجد میں جگہ نہ ملی وہ باہر ہی جائے نماز بچھا کر اللہ پاک کی عبادت کر رہے ہیں۔

یہاں کی سردیوں کی نماز میں ایک خاص بات یہ ہے کہ یہاں جوتے نہیں اتارے جا تے کیونکہ ٹھنڈ بہت زیادہ ہوتی ہے جس کیوجہ سے طبعیت خراب ہو نے کے امکانات ہوتے ہیں۔

یہاں موجود تمام مسلمان اچھے اور نیک مسلمان ہیں جو شدید ٹھنڈ میں بھی عبادت میں مشغول ہیں۔ اس کے علاوہ اس ویڈیو میں یہ بھی دیکھایا گیا کہ نماز پڑھنے آئے لوگوں کی گاڑیاں بھی اکثر خراب ہو جاتیں ہیِ۔

کیونکہ سردی اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ گاڑیوں کے انجن ٹھنڈے ہو جاتے ہیں پر لوگ پھر بھی نماز نہیں چھوڑتے کیونکہ وہ یہ بات جانتے ہیں کہ نماز مسلمان کو کسی حال میں معاف نہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More