ہم نے پیدل سفر کیا تو آپ ﷺ سے محبت بڑھتی گئی ۔۔ دیکھیں آقائے دو جہاں ﷺ کے ہجرت والے راستے سے مدینہ پہنچنے والے 5 دوستوں کے ساتھ کیا بڑے معجزے ہوئے؟

ہماری ویب  |  Jan 24, 2023

سعودی عرب مسلمانوں کی پاک سرزمین جہاں جانے کے خواب انسان بچپن سے دیکھتا ہے اور جب زندگی میں وہاں سے بلاوا آ جاتا ہے تو انسان کی آنکھوں سے آنسو نکل آتے ہیں۔

کیونکہ زمین پر اس مقام سے خوبصورت کوئی جگہ نہیں یہی نہیں وہاں جا کر ہمیں یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے جنت کے باغوں میں سے ایک باغ میں موجود ہیں جہاں سکون ہی سکون ہے۔

بالکل اسی طرح اب ایک 5 افراد سے متعلق خبر سامنے آئی ہے جن کا تعلق برطانیہ سے ہے اور یہ عمرے کی غرض سے سعودی رب میں موجود تھے۔ اور یہ پانچوں اس قدر خوش قسمت نکلے کہ مکہ مکرمہ سے مدینہ شریف کی جانب سفر کیلئے روانہ ہوئے تو اس روٹ سے گئے جو نبی پاکﷺ نے ہجرت کے وقت استعمال کیا تھا۔

آگے بڑھنے سے پہلے آپکو بتاتے چلیں کہ اس سفر میں سریک راشد علی نے کہا کہ ہمیں نبی پاک ﷺ کی سنت کی پیروی کرنی چاہیے اور ان ہی کے مطابق زندگی بسر کرنی چاہیے۔ اور ہم نے اس سفر سے بہت کچھ سیکھا ہے اور اس سفر سے نبی پاکﷺ سے ہماری محبت اور بھی بڑھ گئی ہے۔

یہی نہیں بلکہ ان تمام دوستوں نے مکہ سے مدینہ تک کا یہ سفر پیدل چلتے ہوئے طے کیا ۔ جس کیلئے انہیں 185 گھنٹے یعنی کہ 7 دن لگے۔

ان دونوں شہروں کے درمیان کا 547 کلومیٹر کا یہ فاصلہ طے کرنے کے بعد اب یہ دنیا بھر میں وائرل ہو گئے اور ہر کوئی ان کے ایمان اور ہمت کی داد دے رہے ہیں۔

اس کے علاوہ آج سے پہلے بھی برطانیہ کے ہی ایک شخص نے پیدل چل کر حج کی سعادت حاصل کی۔ اس کا نام محمد آدم تھا جو کہ عراقی ہے پر برطانیہ میں مقیم ہے۔یہ 2021 کو حج کیلئے گھر سے نکلے تھے۔

اور 11 ماہ کے اندر اپنے سامان کے ساتھ سعودی عرب پہنچ ہی گئے۔ محمد آدم نے بتایا کہ کرونا کی وبا کے دوران میں نے قرآن پاک کا گہرا مطالعہ کیا۔ پھر ایک دن نیند سے بیدار ہوا تو دل سے آواز آئی گویا کہ کوئی کہہ رہا ہو کہ تم پیدل مکہ شریف حج کیلئے چلو۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More