حکومت کی آئی ایم ایف کو قیمتیں بڑھانے کی یقین دہانی

ہم نیوز  |  Jan 24, 2023

اسلام آباد: حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو قیمتیں بڑھانے کی یقین دہانی کرا دی۔

وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل اجلاس ہوا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستانی وفد کی قیادت وفاقی سیکرٹری خزانہ نے کی اور آئی ایم ایف مشن ہیڈ بھی اجلاس میں شریک تھے۔

اجلاس میں نویں جائزہ مشن کے لیے ڈیٹا اور شرائط کے بارے میں مذاکرات کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں معاشی اہداف پر بریفنگ دی جبکہ ٹیکس وصولی، گردشی قرضے، سبسڈی اور سیلاب اخرجات پر تفصیلی غور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: 

آئی ایم ایف نے یکم فروری سے بجلی اور گیس ٹیرف بڑھانے پر زور دیا جبکہ نئے ٹیکس کے اقدامات بھی فوری طور پر کرنے کا دباؤ ڈالا گیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف کو اتفاق کردہ شرائط پر عملدرآمد کی یقین دھانی کرا دی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More