سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور وفاقی وزرا کی تعداد میں کمی کی تجویز

ہم نیوز  |  Jan 25, 2023

 کفایت شعاری کمیٹی نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کمی، وزرا کی تعداد سمیت وزارتوں کے اخراجات کم کرنے کی تجویز پیش کردی۔

کفایت شعاری کمیٹی نے تجاویز پیش کی ہیں کہ سرکاری محکموں میں دس فیصد، وزارتوں کے اخراجات میں پندرہ فیصد کٹوتی کی جائے۔ کابینہ میں وزراء کی تعداد 30 تک محدود رکھی جائے، باقی وزیر اور مشیر بلا معاضہ کام کریں۔

روزنامہ جنگ کےمطابق کمیٹی کی تجاویزمیں کہا گیاہےکہ سرکار کیلئے گاڑیوں کی خریداری پر پابندی لگائی جائے۔ صوبائی نوعیت کے منصوبوں پر فنڈز کا استعمال روکا جائے۔

اس کےعلاوہ سرکاری ضمانتوں کے ذریعے قرضے حاصل کرنے کے لیے پبلک سیکٹر انٹرپرائزز پر پابندی عائد کرنے سمیت کئی سفارشات شامل ہیں۔ کمیٹی عملدرآمد کا فیصلہ کرنے کے لیے اپنی رپورٹ وزیر اعظم شہباز شریف کو بھجوائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More