بیوی کو دھوکہ دے کر گھر کی ماسی سے شادی نہ کر لے ۔۔ ڈرامہ گرفت میں گھر برباد کرنے والی ماسی اور مالک کی کہانی پر سوشل میڈیا صارفین برس پڑے

ہماری ویب  |  Jan 25, 2023

ماسی کو گھر میں گھر کے کام کرنے کے لیے رکھا جاتا ہے۔ اگر ماسی وفادار ہو اور ہر کام دلجوئی سے کرے خوش نصیبی کہلاتی ہے پھر اگر وہی ماسی بڑھاپے کو پہنچے اور اپنے ساتھ یا اپنی جگہ اپنی بیٹی کو کام پر لے آئے تو گرھ والے اس لڑکی کو ترجیح دینے لگتے ہیں ان کی سوچ یہی ہوتی ہے کہ بیٹی بھی ماں کی طرح کام کرے گی لیکن ہر جگہ یہ سوچ کامیاب نہیں ہو پاتی کبھی کبھی ماسیوں کی بیٹیاں پیسے کے لالچ اور حرص و ہوس کے چکر میں اتنی آگے نکل پڑتی ہیں کہ مالکوں کو ناک کے چنے چبوا دیتی ہیں اور خود کو ایسا سمجھنے لگتی ہیں جیسے اس بڑے گھر کی ملکہ تو یہی ہیں اور گھر والے اس کی جائیداد پر قبضہ کر بیٹھے ہیں۔

بالکل ایسی ہی کہانی نجی ٹی وی پر دکھائے جانے والے ڈرامے گرفت کی ہے جس میں ثانیہ شمشاد وہ رحم دل اور مظلوم عورت ہے جو نوکروں کے حقوق کا بھرپور خیال کرتی ہے مگر اس کی ماسی کی بیٹی روحی یعنی مومنہ اس کے شوہر پر ڈیرے ڈالنے شروع کردیتی ہے اور دونوں میاں بیوی کے درمیان اختلافات پیدا کرتی ہے تاکہ اس کا مالک مُراد اپنی نوکرانی کو گھر کی ملکہ بنا دے۔

چونکہ روحی بہت زیادہ خوبصورت سمجھتی ہے خود کو اس لیے وہ بچپن سے امیر شخص سے شادی کرنے کے خواب سجائے بیٹھی ہے جس کا یہ خواب مراد کو دیکھ کر اپنی تعبیر پانے کا عزم بنا بیٹھا ہے۔ روحی یہ ٹارگٹ بنائے گھر میں اپنے قدم جمانے کی کوشش کر رہی ہے کہ میٹحی باتوں سے مراد کا دل جیتوں گی اور بیگم صاحبہ کو اولاد نہ ہونے کا طعنہ بھی دیتی رہوں گی۔ جس کی یہ چال کسی حد تک اب تک ڈرامے میں پوری ہوتی نظر آرہی ہے۔

اس ڈرامے پر سوشل میڈیا صارفین نے تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ نوکرانیوں کو نئی چال سکھا دی ہے کہ کیسے امیر مردوں کے گھر خراب کروانے ہیں۔ کسی نے کہا یہ کہانی اصل حقیقت ہے لیکن یوں ڈرامے کی صورت میں اتنا واضح کرکے دکھانا غلط ہے ورنہ عورت ہی ایک عورت سے خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More