میری مرحوم بیٹی مجھے مسجد سے آوازیں دیتی تھی ۔۔ مشہور بالی ووڈ ستاروں خود کو مسلمان بولنے سے جھجکتے ہیں، مگر مسلمان کیسے بنے؟

ہماری ویب  |  Jan 28, 2023

بھارتی اداکار ویسے تو سب کی توجہ خوب سمیت لیتے ہیں، تاہم ان کے مذہبی نظریات سب کو حیران کر دیتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

ممتا کلکرنی:

مشہور بھارتی اداکارہ ممتا کلکرنی کا شمار بھارت کی مقبول ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ لیکن ممتا کلکرنی نے اس وقت مذہب تبدیل کر کے اسلام قبول کر لیا جب ان کے شوہر نے بھی اسلام قبول کیا۔

وکی گوسموامی اسلام مذہب سے متاثر ہو گئے تھے، جس کے بعد اہلیہ نے بھی اسلام قبول کر لیا۔ تاہم غیر قانونی کیسز میں الزامات کی بنا پر ممتاکلکرنی کا کیرئیر ڈوب گیا تھا۔

سروج خان:

مشہور کوریوگرافر سروج خان کا شمار بھی بھارت کے مشہور شخصیات میں ہوتا ہے، لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ ہندو گھرانے میں پیدا ہونے والی سروج خان نے اسلام قبول کر لیا تھا۔

لیکن ایک ان کے اسلام قبول کرنے کی وجہ بھی کافی دلچسپ ہے، سروج خان بتاتی تھیں کہ میرے اسلام قبول کرنے کی دو وجوہات تھیں، پہلی تو یہ کہ میرے دوسرے شوہر سردار روشن خان مسلمان تھے۔

جبکہ دوسری بڑی وجہ نے سب کو حیران کر دیا تھا، وہ بتاتی تھیں کہ مجھے یہ دیکھ کر بڑی خوشی ہوتی تھی جب چھوٹے بچے اسلام سے محبت رکھتے ہوئے نماز پڑھتے تھے، ایسا کچھ ہندو مذہب میں نہیں ہوتا ہے۔

ساتھ ہی اپنا ایک خواب بھی بتا دیا جس میں وہ اپنی مرحوم بیٹی کو دیکھ رہی تھیں، خواب میں ہمیشہ بیٹی آیا کرتی تھی اور وہ مجھے مسجد کے اندر سے آوازیں دے رہی ہوتی تھی، بار بار بیٹی کی آوازیں سن کر میرا اسلام کی جانب رجحان بڑھا۔

عالیہ بھٹ:

مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ بھی بالی ووڈ کی مشہور اداکاراؤں میں شامل ہیں، لیکن ان سے متعلق یہ خبر بھی کافی وائرل رہتی ہے کہ وہ مسلمان ہیں؟

دراصل مہیش بھٹ کی والدہ کا تعلق مسلمان گھرانے سے تھا، جبکہ وہ کسی بھی مذہب نہ ماننے والے ہیں، دوسری جانب مہیش بھٹ کی اہلیہ اور عالیہ کی والدہ سونی وازدان مسلم گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں۔

اگرچہ مہیش بھٹ کا اسلامی نام اسلم ہے۔

سلیم خان:

مشہور بھارتی اداکار سلمان خان کے والد سلیم خان کا اپنے مذہب سے متعلق کہنا تھا کہ میرا مسلمان ہونے میں کوئی ہاتھ نہیں، میں مسلمان گھرانے میں پیدا ہوا اس لیے میں مسلمان ہو گیا۔ میں نے خود سے ہی مذہب نہیں لیا۔ میرا مذہب وہ نہیں سکھاتا جو ہم کر رہے ہیں۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ اسلام کے ہر کام میں امن جھلکتا ہے، السلام علیکم کا مطلب ہی یہی ہے کہ اللہ آپ کی حفاظت کرے۔ ایک حدیث اور ایک قرآن ہے، ایک بے گناہ آدمی کا قتل کرنا ساری انسانیت کے قتل کے مترادف ہے۔

دوسری جانب افغانستان والوں کو سلیم خان نے جاہل قرار دے دیا۔ ہماری چھٹی پیڑھی افغانستان سے آئی تھی ہندوستان اور صحیح آئی تھی، کیونکہ اب وہاں اتنی جہالت، آئے تو وہاں گولیاں چلتی رہتی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More