لسبیلہ:مسافرکوچ گہری کھائی میں جاگری،16افراد جاں بحق

ہم نیوز  |  Jan 29, 2023

 لسبیلہ کے قریب مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے 16 افراد جاں بحق ہو گئے۔

لسبیلہ کے قریب بیلہ کے مقام پر مسافر کوچ کھائی میں جا گری۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کھائی میں گرتے ہی کوچ میں آگ لگ گئی۔

اسسٹنٹ کمشنر بیلہ کے مطابق  حادثے کی شکارکوچ سے16افرادکی لاشیں نکال لی گئیں ہیں۔حادثے کی جگہ سے 3زخمیوں کو بھی ریسکیو کیا گیا گیا۔لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

حادثے کی شکار کوچ میں 48افرادسوارتھے۔مسافر کوچ کوئٹہ سے کراچی کی طرف جا رہی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More