کھیل کے دوران بھی اسلام کے مطابق چلتے رہے ۔۔ ہاشم آملہ کا ایسا کونسا کام جس پر آج بھی افریقی کھلاڑی عمل کرتے ہیں؟

ہماری ویب  |  Feb 03, 2023

جنوبی افریقہ کے شہرت یافتہ کھلاڑی ہاشم آملہ نے چند روز قبل ہر طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے، کھیل چھوڑنے سے پہلے جہاں ہاشم آملہ نے میدان میں کئی ریکارڈز قائم کئے وہیں اپنے عمل سے اسلام کی ایسی تبلیغ کی کہ اج بھی جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ان کی پیروی کرنا پسند کرتے ہیں۔

ہاشم آملہ ایک روزہ مقابلوں میں سب سے کم اننگز میں 2000، 3000اور 4000 رن بنانے کا ریکارڈ بنا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ اوسطا ً ہر 6 اننگز میں سنچری اسکور کی ہے جو تاریخ کے تمام بلے بازوں میں بہترین اوسط ہے، جنوبی افریقا کے پہلے مسلمان ٹیسٹ کپتان بھی رہے ہیں۔

ہاشم آملہ نے اپنے کیریئر کے دوران کھیل کے ساتھ ساتھ اسلامی اقدار کی بھی بھرپور پاسداری کی، انہوں نے اپنے یونیفارم پر شراب کا لوگو نہ لگانے پر بھاری جرمانے بھی ادا کئے لیکن شراب کا لوگو نہیں لگایا۔

ہاشم آملہ کے حوالے سے ایک مشہور واقعہ ہے کہ بھارتی چینل کی خاتون میزبان ہاشم آملہ کا انٹرویو کرنا چاہتی تھیں اور جنوبی افریقی بلے باز کی اسلام سے دلی وابستگی کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں ایسا مناسب لباس پہننا پڑا جو ہاشم آملہ کیلئے قابل قبول ہو۔ خاتون ہوسٹ کی جانب سے مکمل اور مناسب لباس پہننے کے بعد ہی ہاشم آملہ نے انہیں انٹرویو دیا۔

ابھی حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں جنوبی افریقہ کے اسٹار کھلاڑی کوئنٹن ڈی کوک بیٹھ کر پانی ہی رہے ہیں اور ایسا انہیں ہاشم آملہ نے سکھایا جس پر کہا جاسکتا ہے کہ ہاشم آملہ نے کھیل کے دوران اپنے عمل سے تبلیغ کی جس پر غیر مسلم کھلاڑی بھی ان کی پیروی کرتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More