مجھے نماز پڑھنا سیکھنا ہے۔ ۔ اسلام قبول کرنے والی راکھی ساونت کو ذاکر نائیک نے کیسے اللہ کے بارے میں بیان دیا؟ ویڈیو

ہماری ویب  |  Feb 03, 2023

مسلمان نوجوان سے شادی کیلئے حال ہی میں اسلام قبول کرنے والی اداکارہ راکھی ساونت اور معروف مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک کی ایک ویڈیو دوبارہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اسلام قبول کرنے سے پہلے راکھی ساونت سوال اٹھایا کہ اسلام پسند ہے، اللہ بہت پسند ہے، مجھے نماز پڑھنا ہے کیونکہ اللہ تو آسمان پر ایک ہی ہے، کوئی ایشور کہتا ہے، کوئی اللہ کہتا ہے، کوئی بھگوان کہتا ہے، یہ سب زبانوں کا کو ہیر پھیر ہے۔ اردو، ہندی اور سنسکرت کی وجہ سے نام الگ الگ ہیں لیکن اللہ ایک ہی ہے۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ راکھی ساونت کی بات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اللہ انہیں ہدایت دے اور جہاں تک اللہ اور بھگوان کے ایک ہونے کی بات ہے تو ہم کہہ سکتے ہیں کہ اللہ اور بھگوان ایک ہی ہے لیکن اگر ہم یہ کہیں کہ اللہ اور بھگوان یکساں ہیں تو اس کا جواب الگ ہے۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ اللہ بیشک ایک ہے اور ہر مذہب کا ماننا ہے کہ اللہ صرف ایک ہے لیکن اللہ کی کوئی شبیہ، عکس اور شکل نہیں اور اللہ کا کوئی ماں باپ نہیں ہے اور ہندو مذہب بھی اس بات پر متفق ہے۔

جب ہم ہندو ؤں اور مسلمانوں کی مقدس کتب کا مطالعہ کرتے ہیں تو دونوں میں لکھا ہے کہ دنیا کا خالق ایک ہی ہے اور اس خالق اور مالک کا کوئی عکس نہیں اور ہمیں صرف اسی اللہ کی عبادت کرنی چاہیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More