بشریٰ انصاری کی پکوڑے بنانے کی ترکیب ۔۔ پی ٹی وی کی یادگار ویڈیو پر آپ ہنسی روک کر دکھائیں؟

ہماری ویب  |  Feb 04, 2023

بشریٰ انصاری پاکستان کی سینئر ترین فنکارہ ہیں جن کے برجستہ جملے اور بے ساختہ اداکاری ناظرین کو بے اختیار ہنسنے پر مجبور کردیتی ہے، بشریٰ انصاری کا پی ٹی وی پر ایک ماضی کا یاد گار کلپ ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ پکوڑے بنانا سکھا رہی ہیں، ہمارا دعویٰ ہے کہ ویڈیو دیکھ کر آپ اپنی ہنسی کنٹرول نہیں کرپائینگے۔

نامور اداکارہ بشریٰ انصاری 15 مئی 1954ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں، ابتدائی تعلیم لاہور کے لیڈی گریفن اسکول میں حاصل کی۔ اس کے بعد انہوں نے لاہور کالج فور ویمن یونیورسٹی اور بعد میں راولپنڈی کے وقارالنساء کالج سے 1977ء میں بی اے کی سند حاصل کی۔

نو سال کی عمر سے ہی ٹی وی کے مختلف موسیقی کے پروگراموں میں حصہ لیا اور بچوں کے موسیقی کے پروگرام کلیوں کی مالا میں کئی گانے گائے۔ بشریٰ انصاری نے متعدد ڈرامہ سیریلز اور اسٹیج پروگراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں آنگن ٹیڑھا، شو ٹائم، شوشا، رنگ ترنگ اور ایمرجنسی وارڈ کے نام سر فہرست ہیں۔

بشریٰ انصاری نے لاتعداد اعززات اور ایوارڈز بھی حاصل کیے جن میں 14 اگست 1989ء کو عطا ہونے والا صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سر فہرست ہے۔

اس ویڈیو میں بشریٰ انصاری کہتی ہیں کہ مطمئن ناظرین بیگم یزدانی حاضرہے، پیاری بہنوں کو سلام اور حضرات جو مجھے دیکھ رہے ہیں خدا کرے وہ مجھے دیکھتے رہیں۔بشریٰ انصاری کہتی ہیں کہ پکوڑے کسی عظیم جاہل اور کاہل کی تخلیق ہے۔

پکوڑے بناتے ہوئے اپنی خوبصورتی اور گھر کے حالات پر ان کا تبصرہ اور دال کی جمع دلائل اور زخموں پر نمک چھڑکنے کے ذکر کے علاوہ پھولے نہ سمانے کیلئے شورا ملاکر سسرال والوں کو ڈال کر تل دیں۔ یہ ویڈیو آپ کو یقیناً پسند آئے گی اور آپ اپنی ہنسی نہیں روک پائینگے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More