گیس کم آتی ہے لیکن چولہے کے پائپ میں آگ لگ جاتی ہے ۔۔ مگر ایسا کیوں ہوتا ہے اور اس کو گھر بیٹھے کیسے ٹھیک کیا جا سکتا ہے؟

ہماری ویب  |  Feb 04, 2023

ملک بھر میں گیس کی لوڈشیڈنگ عروج پر ہے۔ لیکن پھر بھی گیس کی وجہ سے آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے اور یہ آگ صرف سیلینڈر کے پھٹنے کی وجہ سے یا گیس کی لیکیج کی وجہ سے نہیں ہوتی بلکہ یہ گیس والے پائپ کے اندر آگ لگنے سے بھی ہوتی ہے۔

گیس کی لوڈشیڈنگ سب سے زیادہ سردی میں ہوتی ہے، یہ پاکستانی خواتین کے لیے سب سے بڑی مشکل ہے کیونکہ بچے بھوکے پیٹ جاتے ہیں یا تو رات دیر کو اٹھ کر ان کیلئے کھانا بنا کر رکھیں، مگر گرم کرنے کے لیے بھی گیس نہیں ہوتی۔ گیس کی اس لوڈشیڈنگ سے ہم لوگ ہر سال ہی پریشان رہتے ہیں کیونکہ پریشر کم سے کم کر دیا جاتا ہے۔ جب گیس آ بھی رہی ہوتی ہے تو وہ اس قابل نہیں ہوتی کہ جلدی سے ایک کپ چائے ہی تیار کرلی جائے۔

گیس کے پائپ میں آگ لگنے کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہوتی ہے کہ ہم اس پر غور ہی نہیں کرتے ہم ایک ہی پائپ کو سالوں استعمال کرتے ہیں جبکہ اگر اس کے پائپ پر نظر دوڑائیں تو اس پر باقاعدہ لکھا ہوا ہوتا ہے کہ اس کی معیار کتنے سال ہے یا کچھ ماہ ہے۔ اگر آپ کا بھی پائپ یوں جل گیا ہے تو اس ویڈیو کو دیکھ کر آسانی سے آپ بھی اپنا پائپ تبدیل کرسکتے ہیں۔

برنر کی صفائی ٹھیک سے نہ کی جائے تو بھی گیس ٹھیک سے نہیں لگتی چولہے میں اور یہ گیس کے ضیاع کی ایک بڑی وجہ ہے لہٰذا آپ چولہے کے برنر کو نکال لیں اور ایک انجیکشن میں لیموں کا رس، نمک اور سرکے کو مکس کرکے ڈالیں اور انجیکشن کی سوئی کو برنر پر موجود سوراخوں پر ڈالیں اور روئی کی مدد سے اس کو ویڈیو میں دکھائے گئے طریقے سے صاف صفائی کریں اور خُشک ہونے کے بعد استعمال کریں، اس سے یقیناً گیس کا پریشر بڑھ جائے گا اور آپ آسانی سے اس کو استعمال کرسکیں گے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More