کیارا نے اپنی شادی کی چوڑیوں میں کُتا کیوں بنوایا؟ جانیں لاکھوں کی چوڑیوں میں چھپے راز کی دلچسپ وجہ

ہماری ویب  |  Feb 08, 2023

کیارا اڈوانی کی شادی کسی شاہی شادی سے کم نہیں ہے جہاں مہاراجاؤں کی شادیوں کی طرح کا استقبالیہ سجایا گیا، خاص روایات کو بھی سامنے رکھا گیا اور ماڈرن انداز بھی اپنایا گیا۔ کیارا اور سدھارتھ کی شادی کسی ڈرامائی انداز سے کم نہیں ہے۔ دونوں نے صرف ایک فلم میں ساتھ کام کیا اور اتنی اچھی دوستی کی کہ شادی کے بندھن میں بندھنے کا فیصلہ کرلیا۔

ان کی شادی میں جہاں مہنگے تحفے، مہنگے کپڑے اور خوبصورت سجاوٹ نے ہر کسی کو دنگ کردیا وہیں کیارا کی لاکھوں روپے کی مہنگی چوڑیوں میں کُتے کی تصویر بنوانا ایک سوالیہ نشان بن گیا ہے کہ انہوں نے ایسا کیوں کیا؟

کیارا نے اپنی چوڑیوں میں سدھارتھ کے گذشتہ سال مرنے والے کُتے آسکر کی تصویر بنوائی ہوئی ہے۔ جو سدھارتھ کے دل کے بہت قریب تھا۔ کیارا کی چوڑیوں کی کُل مالیت 2 لاکھ 95 ہزار سے بھی زائد ہے۔ ان کو مشہور جیولری ڈیزائنر مرینالی چندرا نے بنایا ہے جنہوں نے اتیا شیٹی کی شادی پر بھی ان کے لیے چوڑیاں تیار کی تھیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More