مائیکروسافٹ نے انٹرنیٹ ایکسپلورر کو مکمل طور پر ختم کر دیا

ہم نیوز  |  Feb 15, 2023

مائیکروسافٹ نے انٹرنیٹ ایکسپلورر کے صارفین کو دل دہلا دینے والی خبر سنا دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مائیکروسافٹ نے تمام ڈیوائسز پر انٹرنیٹ ایکسپلورر کو غیر فعال کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کمپنی نے ونڈوز 10 کے مخصوص ورژن پر انٹرنیٹ ایکسپلورر کو مستقل طور پر غیر فعال کرتے ہوئے اپنے نئے براؤزر، مائیکروسافٹ ایج کو اپ ڈیٹ کر دیا ہے۔

کمپنی نے کہا کہ انٹرنیٹ ایکسپلورر کو استعمال کرنے والے اب ایج پر ری ڈائریکٹ ہو جایا کریں گے۔

مائیکرو سافٹ نے 27 سال قبل 1995 میں ‘انٹرنیٹ ایکسپلورر’ براؤزر کو متعارف کرایا تھا، کئی سالوں تک تنہا راج کرنے کے بعد 2004 میں موزیلا فاؤنڈیشن نے انٹرنیٹ ایکسپلورر کے ٹکر میں فائر فوکس کو متعارف کرایا۔

لیکن 2008 میں گوگل نے آکر باقی سب کو  پیچھے چھوڑ دیا۔

فائر فوکس اور گوگل کروم کے بعد صارفین انٹرنیٹ ایکسپلورر کو جیسے بھول ہی گئے،  تاہم مائیکرو سافٹ نے نئے براؤزرز متعارف کرا کر اپنی جگہ بنانے کی کوشش کی، لیکن وہ اس میں ناکام ہو گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More