3 اہم وجوہات جو آپ کے کرئیر کو متاثر کررہی ہیں

ہماری ویب  |  Mar 01, 2023

اگر آپ سے کہا جائے کہ آپ کو کوئی بل نہیں دینا اور مفت میں اس دنیا کی ہر آسائش سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں تو کیا آپ یہ کام کرتے جو آج کررہے ہیں؟

ہر انسان کے لئے کامیابی کی تعریف مختلف ہوتی ہے۔ لیکن اس سے بھی بڑی حقیقت یہ ہے کہ اکثر ہمارے ذہن میں کامیابی کی کوئی تعریف ہوتی ہی نہیں ہے۔ ہم میں سے اکثر لوگ اس لئے کوئی کام کررہے ہوتے ہیں کہ انہیں اس کام کو کرنے کے پیسے ملتے ہیں اور وہ ان پیسوں سے اپنے لئے ضروریاتِ زندگی کی چیزیں خریدتے ہیں۔ یا پھر انہیں لگتا ہے کہ وہ اسی کام کے لئے بنے ہیں۔

اگر آپ یہ آرٹیکل پڑھ رہے ہیں تو اس کا مطلب یہی ہے کہ آپ کو اس بات کا جواب جاننا نہے کہ آپ کے کریئر میں آگے بڑھنے سے کیا چیزیں آپ کو روکے ہوئے ہیں۔ امریکہ کی رہائشی ڈیانا سباطین کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی ایک لاکھ ڈالر کی نوکری اس لئے چھوڑ دی کیونکہ انہیں یہ محسوس ہوا کہ وہ اس کام کے لئے نہیں ہیں۔ اور اب وہ اپنے لئے کام کررہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اب وہ ایک بہتر زندگی گزار رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک آسان فیصلہ نہیں تھا۔

اس لئے اگر آپ اپنے اندر یہ چیزیں محسوس کریں تو انہیں نذر انداز نہیں کریں بلکہ ضروری ہے کہ وقت پر کوئی فیصلہ کریں۔ کیونکہ وقت بہت قیمتی ہے اسے غلط کام میں ضائع نہیں کرنا چاہیے۔

آپ کو آفس جانے کے خیال سے کوفت محسوس ہوتی ہے

اگر آپ روزانہ صبح اس خیال کے ساتھ اٹھ رہے ہیں کہ آج پھر آفس جانا ہے اور اپنے اندر کوئی تحریک محسوس نہیں کرتے۔ آفس آکر آپ کو شام ہونے کی فکر رہے اور ہر روز آپ چھٹی آنے کا انتظار کریں اور پھر آپ کا چھٹی کا دن اس پریشانی میں گزرے کے اگلے پورے ہفتے آفس جانا ہے۔

اگر آپ کی یہی کیفیت ہے تو یہ ضروری ہے کہ آپ اس بات پر توجہ دیں کے ایسا یوں ہورہا ہے۔ اس کی ایک وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ آپ کو سفر کرنے سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے یا آفس میں آپ کو کسی مسئلے کا سامنا ہے۔ تو یہ بہت ضروری ہے کہ آُ اس مسئلے کو حل کریں کیونکہ یہ رویہ آپ کو ذہنی طور پر پریشان رکھے گا اور آپ کو بہتر طور پر کام نہہیں کرنے دے گا۔

آپ کچھ نیا نہیں سیکھ رہے ہیں

اگر آپ ایک ایسی جگہ کام کرتے ہیں جہاں لوگ ایک دوسرے کی مدد نہیں کرتے یا وہاں کچھ نیا نہیں سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ آفس میں موجود تجربہ کار لوگ کھل کر بات نہیں کرتے تو آپ ایسا محسوس کرنے لگیں گے کہ آپ کی ذہنی نشونما نہہیں ہورہی ہے۔ آپ کھل کر کام نہیں کرسکیں گے اور یکسانیت میں الجھ جائیں گے۔ بہتر طعر پر کام کرنے کے لئے ضروری ہے کہ آپ ایسے لوگوں کے ساتھ کام کریں جو مل کر کام کرنا جانتے ہوں اور ایک دوسرے کو آگے بڑھنے میں مدد دیں۔

آپ غلط پروفیشن میں ہیں

پاکستان میں کیونکہ کریئر کاؤنسلنگ کا رواج عام نہیں اس لئے زیادہ تر لوگوں کو کریئر کا انتخاب کرنے میں مشکل ہوتی ہے اور اکثر ان کا فیصلہ غلط بھی ہوجاتا ہے۔ جس وقت آپ کو یہ بات سمجھ میں آئے اسی وقت اپنے لئے نئی راہ کا انتخاب کریں تاکہ آپ کا مزید وقت اور صلاحیتیں ضائع نہ ہوں۔

یاد رکھئے کہ آپ کو اپنی صلاحیتوں پر مستقل کام کرتے رہنا ہوتا ہے اور جدت کے اس دور میں نئی سے نئی چیزوں کو سیکھنا ہوتا ہے۔ اس سے آپ اپنے کریئر میں آگے بھی بڑھیں گے اور ترقی بھی کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More