یوٹیوب پر الزام، تحقیقات شروع

ہم نیوز  |  Mar 03, 2023

لندن: برطانیہ کے انفارمیشن ریگولیٹر اتھارٹی کے مطابق یوٹیوب پر غیرقانونی طریقے سے بچوں کا ڈیٹا جمع کرنے کے الزام کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانیہ کی انفارمیشن ریگولیٹر اتھارٹی کو یوٹیوب کے خلاف شکایت موصول ہوئی ہے جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ یوٹیوب غیر قانونی طریقے سے بچوں کا ڈیٹا اکٹھا کر رہا ہے۔ یوٹیوب کے خلاف باضابطہ شکایت پر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

برطانوی ریگولیٹر انفارمیشن کو یوٹیوب کے خلاف شکایت 3 بچوں کے والد ڈنکن میک کین کی جانب سے درج کرائی گئی جو فائیو رائٹس گروپ کے تعاون سے اس مہم کی قیادت کر رہے ہیں جس کے لیے وہ باقاعدہ کام بھی کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

میک کین کے مطابق یوٹیوب ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم نے قانون کو توڑا ہے اور وہ غیر قانونی طریقے سے بچوں کا ڈیٹا جمع کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یوٹیوب کو اس طریقے سے جمع کردہ ڈیٹا ڈیلیٹ کرنا پڑے گا ورنہ معلوم نہیں اس کے کیا نتائج برآمد ہوں گے۔

برطانوی انفارمیشن کمشنر آفس کے مطابق وہ اس شکایت پر غور کر رہے ہیں اور یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ یوٹیوب نے بچوں کی پرائیویسی متاثر کرنے کی کوشش کی ہے کہ نہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More