پانی لاش کو کنارے پر لے آتی ہے۔۔ کیا پانی مردہ انسان کو پہچانتا ہے؟ سائنس کا دلچسپ انکشاف

ہماری ویب  |  Mar 11, 2023

عام طور پر یہ منظر تو سمندر کے کنارے پر دکھائی دیتا ہے کہ کس طرح کچرا، بوتلیں اور دیگر چیزیں سمندر کے کنارے آ جاتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

لیکن کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ سمندر مردہ انسان سمیت کئی چیزوں کو اپنے اندر کیوں نہیں رکھتا ہے؟ اور باہر کیوں پھینک دیتا ہے؟

کئی گہرائی اور خاموشی میں دنیا کے ابد سے اب تک موجود یہ سمندر اس لیے بھی خوف کا باعث بن جاتا ہے، جب کبھی کشتی سمندر کے بیچ سے گزرتی ہے، لہروں کو کاٹتی ہوئی اور لہروں کی خوفناک آوازوں میں سے جب کشتی گزرتی ہے تو یوں لگتا ہے کہ شاید ابھی کشتی ڈوبے گی اور سب کا کام تمام ہو جائے گا۔

لیکن جناب رک جائیے، سمندر اتنا بھی بے وقوف نہیں ہے، اسے معلوم ہے کہ انسان کو کس طرح ڈبونا ہے اور اس کی لاش کو کیسے کنارے پر چھوڑ جاتا ہے۔

لیکن انسان کی لاش سے پہلے آپ کو بتاتے ہیں کہ جب کبھی بھری ہوئی بوتل کو بھی سمندر میں ڈالا جاتا ہے، تو وہ بھی ڈوب جاتی ہے، یا پھر لہروں کے پریشر سے آگے کی جانب ہو جاتی ہے۔

لیکن دوسری جانب خالی بوتل لہروں کے اوپر موجود ہوتی ہے، اور جہاں سمندری لہریں اسے دھکیلتی ہیں، وہ اسی جانب چلی جاتی ہے۔ ایسا اس لیے ہوتا یے کہ کیونکہ خالی بوتل میں ہوا بھر جاتی ہے، جس کی بنا پر وہ سمندر کے اوپر یہ تیرتی رہتی ہے۔

اسی طرح انسان بھی جب زندہ ہوتا ہے، تو جسمانی نظام چلتا رہتا ہے، گیسوں کا اخراج بھی ہوتا رہتا ہے اور پانی بھی پیتا رہتا ہے۔

لیکن جب یہی انسان مردہ بن جاتا ہے تو چونکہ دل دھڑکنا بند ہو جاتا ہے، جسم اکڑنا شروع ہو جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ جسم اکڑنے کے بعد پھول جاتا ہے، کیونکہ جسم میں گیسوں کی افزائش ہونا شروع ہوتی ہے، جو کہ مردے کے جسم کو اندر سے ختم کر رہی ہوتی ہے۔

ایسے میں جسم سمندر کی لہروں پر آ جاتا ہے، اور ساتھ ہی سمندر کی لہریں اسے کنارے پر پھینک دیتی ہیں، ایسا صرف انسان ہی نہیں بلکہ جانور کے ساتھ بھی ہوتا ہے یعنی ہر انسان اور جانور کے ساتھ یہ ہوتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ کہا جاتا ہے کہ سمندر کسی بھی لاش کو اپنے اندر رکھتا نہیں ہے اور باہر پھینک دیتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More