بابر نہیں میں کپتان ہوں ۔۔ قومی کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان کسے بنا دیا گیا؟

ہماری ویب  |  Mar 13, 2023

میں ٹیم کی کپتانی کیلئے تیار ہوں۔ جی ہاں یہ الفاظ ہیں مایانازقومی کھلاڑی کے۔

آج کل ملک میں قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی بابر سے لے کر شاہین کو سونپنے کی کئی باتیں گردش کر رہی ہیں۔ لہذٰا اب اس حوالے سے پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی کا فاسٹ باؤلر شاہین سے رابطہ ہوا ہے۔

اس رابطے میں اس حوالے سے بات کی گئی کہ افغانستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بابر اعظم کو آرام دینے کی صورت میں شاہین آپ کو کپتانی سونپی جانے کا امکان ہے۔اس آفر کے جواب میں شاہین شاہ آفریدی نے مثبت جواب دیا ہے اور وہ اب اس زمےداری کیلئے تیاری ہیں

تاہم اب یہ خبر سامنے آ چکی ہے کہ شاہین نہیں بلکہ شاداب کو قومی ٹیم کی کپتانی دی جائے گی۔ بلے باز بابر اعظم ، شاہین شاہ آفریدی، محمد رضوان، حارث رؤف کو آرام کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان لاہور میں چیئرمین سیلکشن کمیٹی ہارون رشید کریں گے۔ زرائع کی جانب سے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ صائم ایوب ،اعظم خان، احسان اللہ اور عماد وسیم کو قومی اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More