انڈین گانے’ناٹو ناٹو‘ اور ایشیائی فنکاروں کے لیے کئی آسکرز ایوارڈ

اردو نیوز  |  Mar 13, 2023

امریکی ریاست لاس اینجلس میں 95ویں اکیڈمی ایوارڈز کا انعقاد اتوار کو ہوا جس میں دنیا بھر سے شوبز کی دنیا سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

آسکرز ایوارڈ کی تقریب کا حال خبر رساں ادارے روئٹرز کی ان تصاویر میں۔

مشیل یوہ پہلی ایشیائی اداکارہ ہیں جنہوں نے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’خواب سچ ثابت ہوتے ہیں۔‘ انہوں نے فلم ’ایوری تھنگ ایوری ویئر آل ایٹ ونس‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

فلم دی وہیل کے مرکزی کردار برینڈن فریسر کو بہترین اداکار کی کیٹگری میں آسکر ایوارڈ دیا گیا۔

بہترین فلم کی کیٹگری میں ایوارڈ فلم ’ایوری تھنگ ایوری ویئر آل ایٹ ونس‘ کے نام رہا۔ اس فلم نے کئی ایوارڈ جیتے۔

اداکارہ الیزبتھ بینکس ایک اداکار کے ساتھ سٹیج پر نظر آئیں جنہوں نے ریچھ کا کاسٹیوم پہنا تھا۔

فلم ’ایوری تھنگ ایوری ویئر آل ایٹ ونس‘ کے لیے بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ کے ہو کواں کو دیا گیا۔

نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی تقریب میں شریک ہوئیں تاہم ان کی فلم ایوارڈ نہ جیت سکی۔

بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ بھی فلم ’ایوری تھنگ ایوری ویئر آل ایٹ ونس‘ کی جیمی لی کرٹس کو دیا گیا۔

بہترین اوریجنل سکرین کا ایوارڈ بھی فلم ’ایوری تھنگ ایوری ویئر آل ایٹ ونس‘ کے حصے میں آیا۔

ریحانہ نے ’لفٹ میں اپ‘ کا گانا پیش کیا۔

بہترین گانے کی کیٹگری میں انڈین فلم آر آر آر کے گانے ’ناٹو ناٹو‘ کو ایوارڈ دیا گیا۔

لیڈی گاگا نے اپنی مدھر آواز سے تقریب کے شرکا کو محظوظ کیا۔

ایوارڈ شو میں شوبز کی معروف شخصیات کی شرکت

انڈین اداکاروں نے ’ناٹو ناٹو‘ کے ساتھ سٹیج پر پرفام کیا۔

انڈیا کی ’دی الیفنٹ وِسپرز‘ نے بہترین دستاویزی مختصر فلم کا ایوارڈ جیتا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More