’باوقار اور پُرکشش‘ دیپکا پاڈوکون آسکرز کی تقریب میں مرکزِ نگاہ

اردو نیوز  |  Mar 13, 2023

امریکی ریاست لاس اینجلس میں 95ویں آسکرز ایوارڈز کے میزبانوں میں شامل انڈیا کی سپر سٹار دیپکا پاڈوکون اپنے دلکش انداز کی وجہ سے مرکزِ نگاہ رہیں۔

تقریب کے لیے انہوں نے لوئی ویٹن کا سیاہ گاؤن اور کارٹیئر کا نیکلس پہنا تھا۔

دیپکا پاڈوکون تیسری انڈین سٹار ہیں جنہوں نے آسکرز ایوارڈ کی تقریب کی میزبانی کی۔

بالی وڈ میں ان کے ساتھی اداکار اور سوشل میڈیا صارفین ان کی میزبانی کی تعریف کر رہے ہیں۔

انڈین فلمساز کرن جوہر نے لکھا کہ دیپکا پاڈوکون ایوارڈ کی تقریب میں باوقار نظر آئیں۔

دیپکا پاڈوکون نے ایوارڈ کی تقریب سے قبل اپنی تصاویر بھی شیئر کیں جس پر اداکارہ عالیہ بھٹ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’اففف پُرکشش‘۔

انہوں سٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اس شاندار اداکارہ نے انڈیا کا سر فخر سے بلند کر دیا۔‘

کنگنا رناوت نے لکھا کہ ’دیپکا کتنی پیاری لگ رہی ہیں، انہوں نے جس انداز میں اپنی پوری قوم کے امیج اور عزت کو اپنے کندھوں پر اٹھا کر جس دلکش اور پراعتماد انداز میں دنیا کے سامنے پیش کیا وہ آسان کام نہیں۔ دیپکا انڈین خواتین کے بارے میں اس حقیقت کا جیتا جاگتا ثبوت ہیں کہ انڈین خواتین بہترین ہیں۔‘

 

صارف یاب ایما نے لکھا کہ فلم انڈسٹری میں ڈیپکا پاڈوکون کو 15 سال ہوگئے ’لیکن ہمیشہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ان کو پہلی مرتبہ دیکھ رہے ہیں۔ دیپکا پاڈوکون آپ ہمیشہ سٹار رہیں گی۔‘

ڈاکٹر نیمو یادو کے پیروڈی اکاؤنٹ نے ٹویٹ کیا کہ یہ فلم پٹھان کی مرکزی اداکارہ ہیں۔ دو مہینے قبل پٹھان کی وجہ سے ان کا بائیکاٹ کیا گیا تھا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ آج انہوں نے آسکرز میں مسکراہٹ کے ساتھ اور باوقار انداز میں انڈیا کی نمائندگی کی۔ بائیکاٹ گینگ کو آج شرمندہ ہو جانا چاہیے۔‘

دیپکا پاڈوکون جب سٹیج پر آئیں تو انہوں نے فلم آر آر آر کے گانے ناٹو ناٹو کے اداکاروں اور فلم کا تعارف کروایا۔

اداکارہ نے کہا کہ یوٹیوب اور ٹک ٹاک پر اس گانے کے کروڑوں ویوز ہیں۔ دنیا بھر کے تھیٹرز میں شائقین اس گانے کے ساتھ جھومنے لگتے ہیں اور انڈیا سے یہ پہلا گانا ہے جس کو آسکرز ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More