’ڈائپر تبدیل کرنا سیکھ لیا ہے‘ رنبیر کپور کا دلچسپ بیان

اردو نیوز  |  Mar 14, 2023

بالی وُڈ کے سپرسٹار اداکار رنبیر کپور نے کہا ہے کہ انہوں نے ڈائپر تبدیل کرنا سیکھ لیا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ڈیجیٹل پیج مرچی پلس نے شو ’واٹ ویمن وانٹ‘ کے چوتھے سیزن کا ٹیزر ریلیز کیا ہے جس کی میزبانی کرینہ کپور خان کریں گی۔

واٹ ویمن وانٹ کے ٹیزر میں اداکار رنبیر کپور مہمان بن کر شو میں جلوہ گر ہوئے ہیں جن سے اُن کی کزن کرینہ کپور نے دلچسپ باتیں کیں۔

کرینہ کپور ٹیزر میں رنبیر کپور سے پوچھتی ہیں کہ ’میں اُن تمام بڑی چیزوں کے بارے میں بات کرنا چاہتی ہوں جو گزشتہ سال ہوئیں۔ آپ نے شادی کی۔ آپ باپ بن گئے۔ کیا آپ نے اپنی بیٹی کا ڈائپر تبدیل کیا؟‘

اس کے جواب میں رنبیر کپور نے کہا کہ ’میں نے ڈائپر تبدیل کیا ہے، لیکن میں ڈکار لینے میں مہارت حاصل کر رہا ہوں۔‘

اس کے بعد کرینہ کپور پوچھتی ہیں کہ ’کیا اداکاراؤں کو اداکاروں سے لمبا ہونا چاہیے یا نہیں؟‘

اس کے جواب میں رنبیر کپور نے ’بالی وُڈ کے خانز‘ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ  ’شاہ رخ خان، سلمان خان، عامر خان  اتنے لمبے نہیں ہیں، لیکن انہوں نے تمام اداکاراؤں کے ساتھ کام کیا ہے۔‘

ٹیزر میں بیبو گرل نے مزاحیہ انداز میں پوچھا کہ ’وہ کون سا وقت تھا جب تم نے عالیہ کو بتایا کہ اب تم دال چاول کے لیے تیار ہو؟‘

اس پر انہوں نے کہا کہ ’میں یہ کہوں گا کہ میں ایک اچھا شوہر ہوں۔‘

    View this post on Instagram           A post shared by Mirchi Plus (@mirchiplus)

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی گزشتہ سال اپریل میں ہوئی تھی جس کے بعد ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی۔ بالی وُڈ کے اس جوڑے نے حالیہ دنوں میں پہلی مرتبہ بطور والدین ہولی کا تہوار منایا۔

ادھر رنبیر کپور کی نئی فلم ’تو جھوٹی میں مکار‘ کی سنیما گھروں میں نمائش جاری ہے۔

بالی وُڈ کے باکس آفس کے تجزیہ کار ترن آدرش کے مطابق فلم نے اب تک 70 کروڑ کما لیے ہیں۔

دوسری جانب عالیہ بھٹ انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں اپنی آنے والی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ کی شوٹنگ کے سلسلے میں موجود تھیں جہاں ان کے ساتھ ان کی بیٹی راہا، والدہ سونی رازدان اور بہن شاہین بھٹ بھی موجود تھیں۔

رواں سال جولائی میں ریلیز ہونے والی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی کی ہدایتکاری کرن جوہر کر رہے ہیں، جبکہ اس فلم میں عالیہ بھٹ کے علاوہ رنویر سنگھ، جایا بچن اور شبانہ عظمی بھی مرکزی کردار ادا کریں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More