شعیب نے بہت انجیکشن لگوائے ہیں کہ اب چل بھی نہیں ۔۔ شاہد آفریدی نے شعیب اختر کی مذاق مذاق میں کونسی پول پٹیاں کھول دیں؟ ویڈیو دیکھئے

ہماری ویب  |  Mar 14, 2023

جس طرح عام دوستوں میں ہنسی مذاق کیا جاتا ہے سب کے سامنے ایک دوسرے کا باتوں سے تنگ کیا جاتا ہے بالکل ویسے ہی پاکستانی کھلاڑی بھی ایک دوسرے کے ساتھ ہنسی مذاق کرتے نظر آتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو پاکستان کے دو مشہور سابق کھلاڑی کے درمیان ہونے والے مذاق سے متعلق بتائیں گے۔

شاہد آفریدی اور شعیب اختر ایک دوسرے کوکئی سالوں سے کرکٹ کی وجہ سے جانتے ہیں اور دونوں میں گہری دوستی بھی ہے۔

ان دنوں پاکستان کے سابق کھلاڑی لیجنڈز کرکٹ لیگ میں پرفارمنس کرتے دکھائی دے رہے ہیں جس میں شعیب اختر بھی شامل ہیں مگر وہ اپنے گھٹنے کی انجری کی وجہ سے کھیل نہیں رہے اور انہیں بھاگنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

اب اسی شاہد آفریدی کی ایک ویڈیو وائرل ہور ہی ہے جس میں انہیں شعیب اختر کا مذاق اڑاتے دیکھا گیا جس پر دیگر کھلاڑی بھی قہقہے لگاتے رہے۔

ویڈیو میں شاہد آفریدی کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ شعیب اختر ایک جگہ انٹرویو دے رہے تھے کہ میں اگر شاہین آفریدی کی جگہ ہوتا تو میں یہ کر دیتا وہ کر دیتا ، جب میں نے یہ سنا تو یہی کہا کہ واقعی شعیب اختر نے باؤلنگ کے لیے کافی درد برداشت کیا ہے ، لیکن میرے بھائی نے اتنے انجیکش لگوائے کہ چلا نہیں جا رہا ہے ، پلاسٹر نہیں اتر رہا ہے جس پر مصباح الحق اور دیگر کھلاڑی بھی ہنستے ہوئے دکھائی دئے۔

دوسری جانب ایک اور ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں شاہد آفریدی کو پھر سے شعیب اختر کا مذاق اڑاتے دیکھا گیا۔ شاہد آفریدی ہاتھ میں بال تھامے ہوئے شعیب کے پاس آتے ہیں اور انہیں بال ہاتھ میں دے کر کہتے کہ شیبی (شعیب) بس سوچ پورے میچ میں تیری ویڈیو یوٹیوب کے لیے بن رہی ہے اسی طرح ہی رکھنا اپنے آپ کو پلیز۔

ایک اور جگہ شاہد آفریدی شعیب سے متعلق کہتے ہیں شعیب ایک بھی میچ نہیں کھیلے گا مگر پھر بھی خوش پیسے تو سارے مل رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More