وراٹ کوہلی کا دی کوئیک سٹائل کے ساتھ خوب صورت ڈانس، ویڈیو وائرل

اردو نیوز  |  Mar 16, 2023

انڈین کرکٹ ٹیم کے سٹار بیٹر وراٹ کوہلی کی معروف نارویجین ڈانس گروپ دی کوئیک سٹائل کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر وراٹ کوہلی نے تصویر شیئر کی گئی جس میں وہ دی کوئیک سٹائل کے ارکان کے ساتھ موجود ہیں۔

    View this post on Instagram           A post shared by Virat Kohli (@virat.kohli)

وراٹ کوہلی نے کیپشن میں لکھا کہ ’دیکھیں میری ممبئی میں کن سے ملاقات ہوئی ہے۔‘انسٹاگرام پر ہی دی کوئیک سٹائل نے وراٹ کوہلی کو ٹیگ کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی جس میں سٹار بیٹر گروپ کے ساتھ ہاتھ میں کرکٹ بیٹ تھامے دلچسپ انداز میں ڈانس کر رہے ہیں۔

    View this post on Instagram           A post shared by Quick Style (@thequickstyle)

کوئیک سٹائل اپنے کیپشن میں لکھتے ہیں کہ ’جب وراٹ کوہلی اور کوئیک سٹائل نے کرکٹ بیٹ تھام کر ڈانس کیا۔‘کوئیک سٹائل ڈانس گروپ 2006 میں پاکستانی نژاد نارویجین بھائیوں سلیمان ملک، بلال ملک اور ان کے تھائی نژاد نارویجین دوست ناصر سری خان نے بنایا تھا۔اس گروپ کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس میں مختلف رنگ و نسل کے لوگ شامل ہیں جو دیسی گیتوں پر ڈانس کرتے ہیں۔

@thequickstylee You want to see us live? #Oslo #dance #wedding ♬ Kana Yaari - Kaifi Khalil & Eva B & Wahab Bugti

ڈانس گروپ کی ویب سائٹ کے مطابق کوئیک کرو کے نام سے بننے والے اس ڈانس گروپ نے 2009 میں نہ صرف ’ناروے گاٹ ٹیلنٹ شو‘ جیتا بلکہ ناروے سمیت یورپ کے مختلف ممالک کے شوز میں بھی حصہ لیا ہے۔ان کے ڈانس کے ذریعے مشرقی اور مغربی ثقافتوں کا حسین امتزاج پیدا ہوتا ہے جسے سوشل میڈیا پر عوام بہت پسند کرتے ہیں۔

    View this post on Instagram           A post shared by Quick Style (@thequickstyle)

دوسری جانب وراٹ کوہلی کے لیے بھی گذشتہ چند روز اچھے ثابت ہوئے۔دائیں ہاتھ کے بیٹر نے بارڈر گواسکر ٹرافی کے چوتھے ٹیسٹ میں سوا تین سال کے طویل عرصے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں سینچری سکور کی۔خیال رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے آخری میچ میں انہوں نے 186 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس کے بعد انہیں پلیئر آف دی میچ کے اعزاز سے بھی نوازا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More