پاکستان کے سابق کرکٹر اور اداکار محسن خان نے اپنی سابقہ اہلیہ سے متعلق انٹرویو میں انکشافات کیے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کے اس آرٹیکل میں آپ کو محسن خان کی شادی سے متعلق بتائیں گے۔
محسن خان نے کہا ہے کہ انہیں شادی کے لیے اچھا انسان چاہئے تھا وہ رینا کی خوبصورتی سے متاثر نہیں ہوئے تھے۔
1983 میں اداکارہ رینا رائے سے شادی کرنے والے پاکستانی کرکٹر محسن خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اپنے شادی کے فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔
انٹرویو میں محسن نے کہا کہ انہوں نے شادی سے پہلے رینا کی کوئی فلم نہیں دیکھی تھی۔ وہ ان کی خوبصورتی سے کبھی متاثر نہیں ہوئے بلکہ ایک اچھے انسان سے متاثر ہوئے۔
انٹرویو کے دوران بات کرتے ہوئے محسن خان کا کہنا تھا کہ مجھے کوئی پچھتاوا نہیں ہے، میں نے ایک انسان سے شادی کی تھی، میں نے نہیں دیکھا کہ وہ کون ہے اور اس کا تعلق کہاں سے ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے فیصلہ کیا تھا کہ میں پاکستان میں ہی رہنا چاہتا ہوں۔ میں کھیلنے کے لیے انگلینڈ گیا تھا، مگر رہنا پاکستان میں ہی چاہتا تھا۔
اس سے قبل ایک انٹرویو میں رینا رائے نے طلاق سے متعلق بتایا تھا کہ میں طلاق کی اصل وجہ تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ محسن خان کی زندگی میں ٹھیک سے نہ رہ پانا طلاق کی وجہ بنی۔
ساتھ ہی رینا رائے نے یہ بھی کہا تھا کہ محسن خان ایک اچھے شوہر اور باپ ہیں۔ وہ اپنی بیٹی کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں۔
رینا رائے کو پاکستان کی پہلی بھابھی بننے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔