یہ 2 مشہور شخصیات کون ہیں جو دکھنے میں اپنی والدہ کی طرح لگتی ہیں؟ پہچانوں تو مانیں

ہماری ویب  |  Mar 18, 2023

والد کے کندھوں پر بیٹھ کر شام میں سیر کو جانا اور اسکول کا کام ماں کی گود میں بیٹھ کر کرنا ، یہ بچپن بھی کیا خوب ہوتا ہے۔ جب انسان کھلی فضاؤں میں اڑا پھرتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ آج ہم آپ کے سامنے ان انتہائی مشہور شخصیات کی تصاویر لیکر آئے ہیں جو اپنی والدہ کی طرح لگتی ہیں، پر دیکھتے ہیں کہ کیا آپ انہیں پہچان پاتے ہیں ؟

گانا گاتی ہوئی بچی:

آنکھوں میں شرارت لیے یہ بچی شروع سے ہی والدہ سے بہت پیار کرتی ہے اور بالکل ان کی طرح دیکھتی بھی ہیں۔ پہلی نظر میں تو یوں لگتا ہے کہ یہ کسی عام سے گھر کی بچی ہے جو شوق سے گانا بجانا سیکھ رہی ہے۔

تو جی ہاں بنا آپ کا اور وقت ضائع کیے ہم آپکو بتا تے ہیں کہ یہ کون ہے؟ یہ مشہور بھارتی اداکار ببیتا جی ہیں، جن کا اصل نام من من دتا ہے۔

جو کہ ڈرامہ سیریل "تارک مہتا کا الٹا چشمہ " میں ایک سائنٹسٹ کی اہلیہ کا کردار ادا کرتی ہیں۔ مزید یہ کہ بچپن سے ہی فیشن کرنا پسند کرتی ہیں جس کا ثبوت ان کا پہناوا ہے۔

آپ خود اس وائرل تصویر میں دیکھ سکتی ہیں کہ انہوں نے لال، سبز اور سفید رنگ کی فراک ، یہی نہیں بلکہ آنکھوں میں سرمہ اور بالوں میں جدید کلب بھی لگا رکھا ہے۔

ماما کی چہتی بیٹی:

چہرے پر کمال کی معصومیت اور والدہ کی پسند کے کپڑے پہننے والی یہ اداکارہ کوئی اور نہیں بلکہ پاکستان کی بہترین اداکارہ ہیں جو جس بھی ڈرامے میں ہو وہ بہت مشہور ہوتا ہے۔ جی ہاں یہ کوئی اور نہیں بلکہ مریم نفیس ہیں، جو بچپن سے ہی بالکل اپنی ماما کی طرح لگتی ہے، جب بھی یہ دونوں ایک ساتھ ہوتی ہیں تو کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ دونوں بہنیں ہیں۔

یہ ان کی تب کی تصویر ہے جب صرف 14 ماہ کی تھیں اور ان کی ماما چاہتی تھیں کہ یہ خلا باز بنیں اسی لیے وہ انہیں ایسے کپڑے شوق سے پہناتی تھیں۔ مگر وقت نے انہیں خلاباز تو نہیں ایک کامیاب اداکارہ بنا دیا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More