’عمران خان ریڈلائن‘، پی ٹی آئی اور پولیس میں تصادم

اردو نیوز  |  Mar 18, 2023

سنیچر کی دوپہر کو لاہور پولیس زمان پارک کے علاقے میں واقع عمران خان کے گھر کا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہو گئی جس کے بعد کارروائی کرتے ہوئے 60 کارکنان کو گرفتار کر لیا۔ دوسری جانب اسلام آباد کی عدالت میں عمران خان کی پیشی کے موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔ کارکنان اور پولیس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کئی کارکنان اور پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ دیکھیے خبر رساں ادارے اے ایف پی کی تصاویر میں 

عمران خان کے اسلام آباد روانگی کے بعد پولیس نے زمان پارک میں کارروائی شروع کی۔

پولیس کارکنان کی گرفتاری کے لیے عمران خان کے گھر کا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوئی۔

کرین کے ذریعے گھر کا گیٹ توڑا گیا اور دیگر تجاوزات ہٹائی گئیں۔

پولیس کے پاس انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے جاری سرچ وارنٹ موجود تھے۔

زمان پارک میں عمران خان کے گھر کے باہر سے تجاوزات کو بھی ہٹایا گیا۔

پولیس نے زمان پارک سے 60 پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کیا۔

عمران خان کی اسلام آباد کی عدالت میں پیشی کے موقع پر کارکنان موجود تھے۔

اسلام آباد پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان کے درمیان تصادم کے نتیجے میں متعدد کارکنان اور پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

پولیس نے کارکنان کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے شیل فائر کیے۔

پی ٹی آئی کارکنان نے پولیس کی متعدد گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچایا اور ایک نجی گاڑی بھی الٹا دی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More