کھانے کو روٹی نہ تھی پر آج کار میں اپنے گاؤں آگئے ۔۔ غریب باؤلر احسان اللہ جب پی ایس ایل کے بعد گھر گئے تو علاقے کے امیر لوگوں نے کیسا استقبال کیا؟ دیکھیے

ہماری ویب  |  Mar 19, 2023

کرکٹ کھیلنے کیلئے ایک وقت تھا کہ جوتے نہیں تھے اور نہ ہی گھر تھا پر آج دیکوں کہ لوگوں نے پلکوں پر بٹھا لیا۔ جی ہاں ہم یہاں بات کر رہے ہیں سب کے ہوش اپنی باؤلنگ سے اڑانے والے غریب کھلاڑی احسان اللہ کی۔ جان کا آج اپنے علاقے میں بہترین استقبال کیا گیا ہے۔

ہوا کچھ یوں کہ جیسے ہی یہ اپنے گاؤں کی پہلی گلی میں داخل ہوئے تو انہیں لوگوں نے ہار پہنانا شروع کر دیے یہی نہیں بلکہ ہر فرد نے ان کی کارکردگی کی تعریف بھی کی۔ اس کے علاوہ یہ جیسے ہی کار سے اترے تو سب نے انہیں گلے لگایا پھر لوگوں کے ہجوم میں ہی یہ اپنے ایک انتہائی چھوٹے سے گھر میں گئے۔

جہاں آنکھوں میں آنسو لیے گھر والوں نے بیٹے کا استقبال کیا۔ آگے بڑھنے سے پہلے آپکو بتاتے چلیں ملتان سلطانز کے احسان اللہ کو پی ایس ایل کے پلئیر آف ٹورنامنٹ کا اعزاز بھی دیا گیا ہے ۔ تو یہ اس وقت بھی جذباتی ہو گئے اور کہا کہ میں یہ جیت اپنے والد کے نام کرتا ہوں کیونکہ انہوں نے بہت محنت کی ہے میرے لیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More