سکھوں نے انڈین ہائی کمیشن لندن پر خالصتان کا پرچم لہرا دیا

ہم نیوز  |  Mar 20, 2023

لندن: سکھوں نے انڈین ہائی کمیشن لندن پر خالصتان کا پرچم لہرا دیا۔

خالصتان کے حامی سکھوں نے ہائی کمیشن پر بھارتی جھنڈا اتار کر خالصتان کا جھنڈا لگا دیا۔

لندن میں خالصتان کے حامی سکھ جھنڈے اٹھائے احتجاج کر رہے تھے، آج آسٹریلیا میں بھی خالصتان ریفرنڈم کی ووٹنگ ہو رہی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ بھارتی ہائی کمیشن سے ترنگا اتارنے کا مقصد امرت پال سنگھ کی گرفتاری اور برسبن ریفرنڈم سے اظہار یکجہتی تھا۔

بھارت میں خالصتان تحریک کے حامی رہنما امرت پال سنگھ کو 6 ساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیا، جس پر دنیا بھر میں سکھ کمیونٹی احتجاج کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ جنوری 2022 میں بھی سکھوں نے واشنگٹن میں خالصتان کا پرچم بھارتی سفارتخانے کے سامنے مہاتما گاندھی کے مجسمے کے سامنے لہرایا تھا اور لندن میں بھارتی سفارت خانے کے سامنے بھارتی آئین کی کاپی پھاڑی گئی اور ترنگے کو نذر آتش بھی کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More