اداکارہ سوارا بھاسکر نے اپنی شادی پر کس پاکستانی ڈیزائنر کا لہنگا پہنا؟

اردو نیوز  |  Mar 20, 2023

بالی وڈ اداکارہ سوارا بھاسکر کی حال ہی میں مسلمان نوجوان فہد احمد سے شادی ہوئی اور ایک تقریب میں انہوں نے پاکستانی ڈیزائنر کا لباس پہنا۔

ویسے تو سوارا بھاسکر اور فہد احمد کی شادی گزشتہ ماہ سپیشل میرِج ایکٹ کے تحت عدالت میں ہوئی تھی لیکن روایتی تقریبات کا آغاز 11 مارچ کو مایوں کی رسم سے ہوا۔

مایوں کی رسم کے بعد مہندی، سنگیت اور قوالی نائٹ کے علاوہ دیگر فنکشنز بھی ہوئے جن میں کانگریس رہنما راہل گاندھی، دہلی کے وزیر اعلٰی اروند کجیروال اور دیگر نامور شخصیات نے شرکت کی۔

گزشتہ روز اتوار کو شادی کی تقریبات کا اختتام دلہے کی فیملی کے زیر اہتمام فنکشن سے ہوا جس میں سوارا بھاسکر پاکستانی ڈیزائنر کے لباس میں ملبوس تھیں۔

سوارا بھاسکر نے ہلکے رنگ کا لہنگا پہنا ہوا تھا جس پر دھاگے اور موتیوں کا انتہائی خوبصورت کام ہوا تھا۔

اداکارہ نے لہنگے کی تصویر انسٹا سٹوری پر شیئر کی اور ڈیزائنر علی ذیشان کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ’شاندار لباس سرحد کے اس پار سے بھیجا۔‘

سوارا بھاسکر نے چار ہفتے قبل انسٹاگرام پر فہد احمد سے محبت کا اعتراف کرتے ہوئے پوسٹ کی تھی جس پر صارفین نے انہیں مبارکباد دی۔

سوارا بھاسکر کے شوہر فہد احمد سماج وادی سیاسی پارٹی کے ریاست مہاراشٹر میں یوتھ ونگ کے صدر ہیں اور ان دونوں کی ملاقات تقریباً ساڑھے تین سال پہلے شہریت کے متنازع قانون کے خلاف جاری مظاہروں کے دوران ہوئی تھی۔

    View this post on Instagram           A post shared by @theblackchairstudio

بالی وڈ اداکارہ کئی انڈین فلموں میں کام کر چکی ہیں اور دو سکرین ایوارڈ جیتنے کے علاوہ تین مرتبہ فلم فیئر ایوارڈ کے لیے بھی نامزد ہوئیں۔

سوارا بھاسکر اپنے سیاسی اور حکومت مخالف بیانات کے باعث اکثر تنازعات کا شکار رہتی ہیں تاہم سنہ 2018 میں ان کے فلمی کیریئر میں ایک نیا موڑ تب آیا جب ان کی فلم ’وِیرے دی ویڈنگ‘ تنازع کا شکار ہو گئی اور انہیں عریاں مناظر کے باعث شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More