چیتن کمار ہندو مذہب سے متعلق متنازع ٹویٹ کرنے پر گرفتار

اردو نیوز  |  Mar 23, 2023

انڈیا کی کنڑ فلم انڈسٹری کے اداکار چیتن کمار کو ہندو مذہب کے بارے میں ’قابل اعتراض‘ ٹویٹ کرنے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق چیتن کمار کو بنگلور پولیس نے گرفتار کیا جس کے بعد انہیں ضلعی عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔

گرفتار ہونے والے اداکار دلت کمیونٹی سے تعلق رکھتے ہیں اور اپنی برادری کے حقوق کے لیے بھی کام کرتے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ قابل اعتراض ٹویٹ کی وجہ سے لوگوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔

چیتن کمار کی جانب سے ٹویٹ منظر عام آنے کچھ ہی گھنٹوں بعد ہندو تنظیموں کی جانب سے ان کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا تھا۔

چیتن کمار کے خلاف یہ کوئی پہلا مقدمہ نہیں بلکہ اس سے قبل گزشتہ سال فروری میں انہیں کرناٹک کی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کرشنا ڈکشٹ کے خلاف متنازع ٹویٹ کرنے پر بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More