ایشیا کپ پاکستان میں متوقع، بھارت کے میچز کہیں اور

ہم نیوز  |  Mar 24, 2023

ایشیا کپ میں کرکٹ شائقین پاک بھارت ٹاکرا پاکستان کے میدانوں میں دیکھنے سے محروم رہ سکتے ہیں۔ ایشیا کپ 2023، اس سال پاکستان میں کھیلے جانے کا امکان ہے جبکہ بھارت اپنے میچز نیوٹرل مقام پر کھیلے گا۔

ای ایس پی این انفو کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اور بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) اس سال ایشین ایونٹ کو بچانے کے لیے بتدریج ایک حل کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

ہندوستان اپنے میچ کسی تیسرے ملک میں کھیلے گا۔ ٹورنمنٹ میں بھارت اور پاکستان میچ تین بار کھیلے جانے کا امکان ہے۔ تاہم توقع ہے کہ بقیہ میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔

متحدہ عرب امارات، عمان، سری لنکا اور انگلینڈ بھارت کے میچوں کی میزبانی کے لیے ایک غیر جانبدار مقام کے طور پر زیر غور ہیں۔ پاکستان اور بھارت کو ایک کوالیفائنگ ٹیم کے ساتھ ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے۔ سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان دوسرے گروپ میں ہیں۔

اطلاعات کے مطابق، ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے اراکین ٹورنامنٹ کے ایک حصے کی میزبانی پاکستان سے باہر کرنے کے حق میں ہیں جس میں ہندوستانی ٹیم شامل ہوگی۔

پی سی بی کے نمائندوں نے نجم سیٹھی کی سربراہی میں دبئی میں آئی سی سی  سے ملاقات کے موقع پر غیر رسمی بات چیت کے لیے بی سی سی آئی کی ٹیم کے سیکریٹری جے شاہ اور آئی پی ایل گورننگ کونسل کے چیئرمین ارون دھومل سے ملاقات کی۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ دونوں بورڈ مارچ کے وسط میں بحرین میں اے سی سی کے اجلاس میں کسی اتفاق رائے تک پہنچنے میں ناکام رہے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More