یقین ہے کہ چین نے ابھی تک روس کو ہتھیار نہیں دیے: صدر جو بائیڈن

اردو نیوز  |  Mar 25, 2023

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ یوکرین پر حملے کے بعد سے ابھی تک چین نے روس کو ہتھیار نہیں بھجوائے ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کینیڈا میں پریس کانفرنس کے دوران امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ’ابھی پچھلے تین ماہ سے ایسی باتیں سننے میں آئی ہیں کہ چین روس کو اہم ہتھیار دینے جا رہا ہے، مگر ابھی تک ایسا نہیں ہوا، اس کا مطلب یہ نہیں وہ نہیں دے گا، تاہم ابھی تک نہیں دیے۔‘

ان کے مطابق ’میں چین کو معمولی سمجھتا ہوں نہ روس کو، تاہم ان کے درمیان میل جول کی اطلاعات میں مبالغہ آرائی سے کام لیا گیا۔‘

جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ اگر کچھ ہوا ہے تو وہ یہ کہ مغرب پہلے سے زیادہ متحد ہو گیا ہے۔

 انہوں نے بحرالکاہل کے خطے میں امریکی اتحادیوں کی طرف بھی اشارہ کیا جیسا کہ کواڈ، جس میں آسٹریلیا، انڈیا، جاپان شامل ہیں جبکہ ’آکس‘ کا حوالہ بھی دیا جس میں آسٹریلیا اور برطانیہ شامل ہیں۔

رواں ہفتے چینی صدر شی جن پنگ کے دورہ روس کے موقع پر دونوں ممالک نے اپنے ’خصوصی نوعیت کے تعلقات‘ کو سراہا تھا۔

تاہم چینی صدر نے روس کے تجارت کرنے اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کا وعدہ تو کیا مگر اس کو یوکرین جنگ کے لیے ہتھیار دینے کا کوئی وعدہ نہیں کیا۔ یہ ایسا قدم ہو سکتا ہے جو چین پر مغربی ممالک کی جانب سے پابندیاں عائد کرنے کا باعث سکتا ہے۔

اسی طرح چین کی جانب سے کوئی ایسا وعدہ بھی نہیں کیا گیا کہ وہ روس سے گیس خریدے گا کیونکہ اس کی گیس اب یورپ نہیں پہنچ رہی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More