لائیو: عدالتی اصلاحات کا بل سینیٹ سے بھی منظور، اپوزیشن کا احتجاج

اردو نیوز  |  Mar 30, 2023

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر یعنی عدالتی اصلاحات کا بل 2023 قومی اسمبلی سے منظور ہونے کے بعد سینیٹ سے پاس ہو گیا ہے۔ بل کے حق میں 60 جبکہ مخالفت میں 19 ووٹ ڈالے گئے۔ اپوزیشن نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بل کی کاپیاں پھاڑ کر پھینک دیں۔

اہم نکاتسپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر یعنی عدالتی اصلاحات کا بل 2023 قومی اسمبلی سے منظور ہونے کے بعد آج سینیٹ کے اجلاس میں پیش کر دیا گیا ہے۔

بدھ کو منظور ہونے والے اس بل کے تحت کسی بھی معاملے پر ازخود نوٹس لینے کا فیصلہ سپریم کورٹ کے تین سینیئر ترین ججز کریں گے۔

علاوہ ازیں پنجاب میں انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر سپریم کورٹ کے لارجر بینچ نے آج سماعت کی۔ جسٹس امین الدین خان نے کیس سننے سے معذرت کر لی جس کے بعد سپریم کورٹ کا لارجر بینچ ٹوٹ گیا۔

Show latest update
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More