چیٹ جی پی ٹی پر پابندی عائد

ہم نیوز  |  Apr 01, 2023

روم: اٹلی میں چیٹنگ کے جدید ترین پلیٹ فارم چیٹ جی پی ٹی پر پابندی عائد کر دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اٹلی چیٹ جی پی ٹی کو بلاک کرنے والا پہلا مغربی ملک بن گیا ہے۔ اٹلی نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور مائیکروسافٹ کی حمایت پر مبنی چیٹ جی پی ٹی کے ماڈل سے متعلق پرائیویسی خدشات کا اظہار کر دیا۔

اطالوی ڈیٹا پروٹیکشن اتھارٹی کے مطابق چیٹ جی پی ٹی پر پابندی پرائیویسی خدشات کے تحت لگائی گئی ہے اور اوپن اے آئی کی فوری طور پر تحقیقات کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: 

گزشتہ سال چیٹ جی پی ٹی کو لانچ کیا گیا جسے لاکھوں لوگوں نے استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔ یہ پلیٹ فارم ہر طرح کے سوالات کے جوابات دے سکتا ہے اور یہ انٹرنیٹ کا استعمال کرتے ہوئے دیگر تحریری طرزوں کی نقل بھی کر سکتا ہے۔

مائیکروسافٹ اس پر اب تک اربوں ڈالر خرچ کر چکا ہے جبکہ مائیکروسافٹ ورڈ کی دیگر آفس ایپس میں بھی اس ٹیکنالوجی کا ایک ورژن جلد شامل کر دیا جائے گا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More