رمضان کے بابرکت مہینے میں پوری دنیا کے مسلمانوں کی جانب سے روزہ، عبادات اور تروایح کا سلسلہ جاری ہے، ایک افریقی ملک میں تراویح کے لاکھوں کے اجتماع کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔
تراویح رمضان میں عشاء کی نماز کے بعد اور وتروں سے پہلے باجماعت ادا کی جاتی ہے۔ جو بیس رکعت پر مشتمل ہوتی ہے اور دو دو رکعت کرکے پڑھی جاتی ہے۔ ہر چار رکعت کے بعد وقف ہوتا ہے۔ جس میں تسبیح و تحلیل ہوتی ہے اور اسی کی وجہ سے اس کا نام تروایح ہوا۔
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے رمضان شریف میں رات کی عبادت کو بڑی فضیلت دی ہے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے سب سے پہلی تروایح کے باجماعت اور اول رات میں پڑھنے کا حکم دیا اور اُس وقت سے اب تک یہ اسی طرح پڑھی جاتی ہے۔ اس نماز کی امامت بالعموم حافظ قرآن کرتے ہیں اور رمضان کے پورے مہینے میں ایک بار سنت ہے اور زیادہ مرتبہ قرآن شریف پورا ختم کیا جا سکتا ہے۔
اس وائرل تصویر کے حوالے سے سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ 8 لاکھ لوگ تراویح پڑھ رہے ہیں۔ یہ بیت اللہ کے نہیں، براعظم افریقہ کے ملک مراکش کے سب سے بڑے اور ساحلی شہر کاسا بلانکا کے مناظر ہیں۔ جہاں اسلام مخالفین نے کہا تھاکہ اسلام کا کوئی نام لیوا نہ رہے گا اور اب دنیا کے ہر خطے میں گننے مشکل ہو گئے ہیں۔