والدین اور اولاد کے درمیان ایسا رشتہ موجود ہے جو کہ سب کی توجہ خوب حاصل کر لیتا ہے، کچھ کو تو جذباتی بھی کر دیتا ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک نوجوان کی ویڈیو نے سب کو جذباتی کر دیا ہے جس میں وہ اپنے والدین سے اپنی محبت کو نرالے انداز میں اظہار کر رہا تھا۔
ایک والد اپنی اولاد کے لیے اپنا سکھ دکھ، خواہش ہر چیز بھول جاتا ہے ایسے میں اسے صرف ایک ہی چیز یاد رہتی ہے اور وہ ہے اولاد کی خوشی۔
بھارت سے تعلق رکھنے والے اس والد کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا جس نے اپنی اولاد کی خاطر اپنی خواہش کو بھی من و مٹی تلے دبا دیا تھا۔
59 سالہ والد کی سالگرہ کے موقع پر بیٹے نے والد کو کچھ ایسا تحفہ دیا جس سے سب کو حیران کر دیا ہے۔
بیٹے نے جب والڈ کو ایک ڈبا دیا جس میں کچھ خاص تھا تو والد پہلے تو حیران ہوئے مگر چابی دیکھ کر سمجھ گئے تھے کہ اندر موٹر سائیکل یا گاڑی ہی ہے۔
اور پھر ہوا بھی کچھ یوں ہی لیکن والد جذباتی اس لیے ہوئے کیونکہ انہیں ان کی خواہش کی بائیک اس عمر میں مل ہی گئی اور اس پر سونے پر سہاگہ بیٹے کو احساس تھا کہ والد نے کس طرح اس کی خاطر اپنی خواہش کو ختم کیا۔
نوجوان نے بتایا کہ میرے والد کو وہ بائیک بے حد پسند تھی جو میرے دادا کو حکومت نے دی تھی مگر وہ ان کی ریٹائرمنٹ پر سرکار نے واپس لے کی تھی۔جس کے بعد والد یک دن والد کے ساتھ میں شو روم گیا تو والد نے اسی طرح کی بائیک دیکھی تو مجھے ان کی آنکھوں میں موجود کشش دیکھ کر شدید احساس ہوا تھا۔ جس کے بعد نوجوان نے ٹھان لیا تھا کہ والد کو یہ بائیک ضرور دلاؤں گا۔