رات کے وقت بچے کو تنہا چھوڑنے کا انجام۔۔ خفیہ کیمرے میں پراسرار چیز نے فٹ بال کھیلتے چھوٹے بچے کے ساتھ کیا کیا؟ ویڈیو وائرل

ہماری ویب  |  Apr 01, 2023

گھروں میں اکثر کچھ ایسا ضرور ہو جاتا ہے جو کہ پراسرار بھی ہوتا ہے دہشت زدہ بھی، لیکن کچھ تو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اس طرح حاصل کرتے ہیں، جس میں کچھ غیر معمولی ہوتا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک ایسے ہی گھر کی ویڈیو نے اُس وقت سب کی توجہ حاصل کی جب ایک چھوٹی عمر کا بچہ کھیل میں مگن تھا کہ اسی دوران اس کے ساتھ کچھ ایسا ہوا جس نے صارفین تک کے رونگٹے کھڑے کر دیے۔

چھوٹی عمر کا بچہ فٹ بال کے ساتھ گھر ہی میں کھیل رہا تھا کہ اچانک عقب میں پڑی لال رنگ کی کرسی ہلنا شروع ہوئی۔

پیلی رنگ کی شرٹ پہنے بچہ آخری وقت تک کھیل میں مگن رہا مگر وہ اس طرف دھیان ہی نہ دے پایا کہ اسی کمرے میں موجود کوئی پراسرار چیز اس کی توجہ حاصل کرنا چاہ رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اچانک کرسی ہوا میں اڑنے لگتی ہے، اسی دوران بچے کی نظر اُس کرسی کی جانب بھی بڑھی، جس میں وہ کرسی کو ہرا میں اڑتا دیکھ پا رہا تھا۔

لیکن پھر اچانک اندھیرے والی طرف سے فٹبال کو کسی نے کک ماری، یہ کہنا قبل ز وقت ہوگا کہ یہ کک کس نے ماری کیونکہ بچے کے انداز سے ہوں معلوم ہو رہا تھا کہ اس جگہ وہ تنہا موجود ہے۔

خطرناک صورتحال میں مبتلا یہ بچہ سب کی توجہ تو حاصل کر ہی رہا ہے، ساتھ ہی ساتھ رونگٹے بھی کھڑے کر رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More