اٹھنے بیٹھنے کے وہ غلط انداز جو ہمارے لیے نقصان دہ ہو سکتے ہیں

بی بی سی اردو  |  Apr 01, 2023

Getty Images

بہت سی چیزیں ہیں جو ہم وقت کے ساتھ بھول جاتے ہیں!

جیسے جیسے ہم بڑے ہوتے جاتے ہیں، ہم یہ محسوس کرنا شروع کر دیتے ہیں کہ ہمیں لوگوں کے نام بر وقت یاد نہیں آتے ہیں یا ہم انھیں بھول جاتے ہیں، ہم نے کل کیا کیا یا ہم کچن میں کیوں گئے۔۔۔ اور یوں پھر ہم پریشان ہو جاتے ہیں۔

لیکن ایسا ہونے سے بہت پہلے، ہم میں سے بہت سے لوگ تقریباً اس کا احساس کیے بغیر پہلے ہی کچھ اور کھو چکے ہوتے ہیں اور وہ ہے جسمانی یادداشت۔

آپ بہت سے چھوٹے لڑکوں میں دیکھیں گے کہ ان کی پیٹھ انگریزی کے حرف ایس ( 'S') جیسی ہے اور یہ کہ وہ بہت مستعد بھی ہیں۔

وہ اب بھی بُری عادات سے پاک ہیں جو تھکاوٹ اور پٹھوں میں تناؤ کا باعث بنتی ہیں اور آخرکار خراب پوسچر یا غلط انداز میں بیٹھنا اس کی وجہ ہوتی ہے۔غلط انداز کی پیچیدگیاں بہت سی ہیں اور وہ تکلیف دہ ہو سکتی ہیں لیکن اپنی طرز زندگی میں کچھ ایڈجسٹمنٹ کر کے انھیں بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

ڈاکٹر، فزیکل تھراپسٹ، کائروپریکٹر یا دیگر مستند پیشہ ور سے مشورہ کرنا بہتر ہے لیکن اس دوران فیزیو تھراپسٹ نِک سنفیلڈ کی طرف سے بیان کردہ کچھ عام بیٹھنے یا کھڑے ہونے کی پوزیشنوں کی غلطیوں کی نشاندہی کی گئی جس سے آپ کو انھیں درست کرنے میں مدد مل سکتی ہے اور یہ نیشنل سروس یعنی این ایچ ایس کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔

چلو بیٹھنا شروع کرتے ہیں لیکن۔۔۔

Getty Images1۔ جُھک کر نہ بیٹھیں

جُھک کر بیٹھنا اکثر آرام دہ ہوتا ہے۔ لیکن وقت گزرنے کے ساتھ یہ پوزیشن پٹھوں پر دباؤ ڈال سکتی ہے اور درد کا سبب بن سکتی ہے۔

صحیح طریقے سے بیٹھنے کی عادت ڈالیں۔ ہوسکتا ہے کہ پہلے آپ کو آرام محسوس نہ ہو کیونکہ آپ کے پٹھے اب صحیح پوزیشن پر آنے کے لیے تیار نہ ہوں مگر پھر آہستہ آہستہ آپ اس کے عادی ہو جائیں گے۔

2- اپنے کندھوں کو محراب نہ بنائیں Getty Images

اپنے ڈیسک پر اپنے کمپیوٹر پر کام کرتے وقت آپ کا سر آگے کی طرف جھک سکتا ہے جو اوپری پیٹھ کو گول کرنے کا باعث ہوسکتا ہے اور نتیجتاً کندھے اکڑ جاتے ہیں۔

ایسا ہی کچھ اس وقت ہوتا ہے جب آپ اپنا فون استعمال کرتے ہیں، جس سے ’ٹیکسٹ نیک سنڈروم‘ جیسے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں، جو گردن میں درد اور اکڑن، کمر میں درد اور سر درد کا باعث بن سکتے ہیں۔

اپنی پوزیشن کو درست کرنے پر توجہ دینے کے علاوہ نِک سنفیلڈ اوپری کمر، گردن، اور کندھوں کے پچھلے حصے، سینے کے پھیلاؤ، اور گردن کے پوسچر کو درست کرنے اور انھیں مضبوط بنانے کے لیے ایکسرسائز یا خاص قسم کی ورزش کی تجویز دیتے ہیں۔

3- اپنی ٹھوڑی کو باہر نہ رکھیں

جس طرح آپ کے کام کے دوران بیٹھتے وقت آپ کا سر آگے کی طرف جُھک سکتا ہے، اسی طرح آپ کی گردن بھی مخالف سمت میں جُھک سکتی ہے۔

اس سے بچنے کے لیے:

جب آپ اپنی ٹھوڑی کو اندر کرتے ہیں تو آہستہ سے اپنی گردن کو لمبا کریں۔کندھے کے بلیڈ کو نیچے اور ریڑھ کی ہڈی کی طرف کھینچیں۔کمر کے نچلے حصے میں قدرتی بل کو برقرار رکھنے کے لیے پیٹ کے نچلے حصے کے پٹھوں کو درست رکھیں۔اپنی کرسی کو ایڈجسٹ کریں تاکہ یہ بہت نیچے نہ ہو۔اور آپ کی سکرین بھی بہت اوپر نہ ہو۔

اب، کھڑے ہو جائیں، لیکن پہلے کچھ آسان مشقیں۔۔۔

گردن کا کھنچھاؤ اور درد کے لیے مشقیں

گردن کے کھنچاؤ کو کم کرنے کے لیے اپنے بائیں کان کو اپنے بائیں کندھے کی طرف آہستہ سے نیچے کریں۔ اسے دس سے 15 گہری سانسوں تک اسی طرح روکے رکھیں پھر مخالف سمت سے اس مشق کو دہرائیں۔

گردن کی گردش کی ورزش کے لیے اپنی ٹھوڑی کو آہستہ آہستہ ایک کندھے کی طرف گھمائیں۔ اسے دس سے 15 گہری سانسوں تک ایک طرف کو پکڑے رکھیں، مخالف سمت سے پھر اسی مشق کو دہرائیں۔

اب ہاں، کھڑے ہوں، لیکن۔۔۔

Getty Images4۔ ایک ٹانگ پر کھڑے نہ ہوں

جب ہمیں طویل عرصے تک کھڑے رہنا پڑتا ہے تو کچھ چیز ہے جو ہم کچھ آرام کرنے کے لیے کرتے ہیں۔

لیکن اپنے آپ کو سیدھا رکھنے کے لیے عام طور پر ہم اپنے گلٹس اور اہم اعصاب کا استعمال کرنے کے بجائے اپنی کمر کے نچلے حصے اور کولہے کے ایک طرف ضرورت سے زیادہ دباؤ ڈالتے ہیں۔

وقت گزرنے کے ساتھ شرونیی حصے (پلوِک ایریا) کے ارد گرد پٹھوں میں عدم توازن پیدا ہو سکتا ہے۔ ہمیشہ اپنے وزن کو دونوں ٹانگوں پر یکساں طور پر تقسیم کرتے ہوئے کھڑے رہنے کی عادت ڈالیں۔

یہ بھی پڑھیے:

کیا ہمارے جسم پر لگنے والے زخموں کا علاج ایک چوہے کے پاس ہے؟

وزن اٹھانے کے بجائے سیڑھیاں اُترنے جیسی آسان ورزشیں جسم کے لیے زیادہ فائدہ مند

طویل عمر پانی ہے تو یہ آزما کر دیکھیں! مگر 100 سال کی عمر پانے کا نسخہ آخر ہے کیا؟

Getty Images5۔ اپنی بٹ کو باہر نہ رکھیں

اونچی ایڑھی والے جوتے پہننے اور پیٹ کے ارد گرد زیادہ وزن ڈالنے کے نتیجے میں آپ کا جسم ’ڈونلڈ ڈک‘ کے طور پر مشہور پوسچر کی طرح ہو سکتا ہے۔

اسے درست کرنے کے لیے تصور کریں کہ آپ کے سر پر ایک رسی بندھی ہوئی ہے جو اُوپر کی طرف کھینچ رہی ہے۔ خیال یہ ہے کہ آپ اپنے جسم کو کامل سیدھا رکھیں، آپ کی ریڑھ کی ہڈی کے قدرتی بل، آپ کی گردن سیدھی، اور آپ کے کندھے آپ کے کولہوں کے متوازی ہوں۔

6۔ مضبوط رہیں

نچلے حصے میں قدرتی بل کے بغیر جب آپ کے پیلوک کا حصہ آگے کی طرف جھک جاتا ہے اور آپ کی پیٹھ چپٹی ہوتی ہے تو آپ کا جسم آگے کی طرف جُھک جاتا ہے۔

یہ بل اکثر پٹھوں کے عدم توازن کی وجہ سے ہوتا ہے، لیکن زیادہ دیر تک بیٹھے رہنے سے کمر چپٹی ہونے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔

ماہرین اس کو بہتر بنانے کے لیے، سن فیلڈ کور، گلٹس، گردن اور کندھوں کے پچھلے حصے اور کمر کے پٹھوں کو مضبوط کرنے کے لیے ایکسرسائز کی تجویز دیتے ہیں۔

مناسب انداز میں کھڑے ہونے کے لیے اپنے کندھوں کو پیچھے رکھیں اور آرام کریں۔اپنے پیٹ کو اندر کریں اور اپنے پیروں کو کولہے کے فاصلہ سے الگ رکھیں۔

اپنے وزن کو دونوں پاؤں پر یکساں طور پر متوازن ڈالیں، اپنے سر کو آگے، پیچھے یا ایک طرف نہ جھکنے دیں اور

اپنی ٹانگیں سیدھی رکھیں، لیکن اپنے گھٹنوں کو آرام دیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More