بالی وڈ اداکار منوج باجپائی کے اثاثوں کی کُل مالیت کتنی ہے؟

اردو نیوز  |  May 25, 2023

بالی وُڈ کے اداکار منوج باجپائی کی نئی فلم ’صرف اِک بندہ کافی ہے‘ کی ریلیز کے بعد ان کی اداکاری کی خوب تعریف کی جا رہی ہے۔

1998 میں فلم ’ستیا‘ سے شہرت حاصل کرنے والے منوج باجپائی سے ایک انٹرویو میں ان کی کل دولت کے بارے میں پوچھا گیا۔

ٹی وی چینل ’آج تک‘ کو دیے گئے انٹرویو میں اپنے اثاثوں کی کُل مالیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے منوج باجپائی نے کہا کہ وہ اتنا کما چکے ہیں کہ اپنی اہلیہ شبانہ رضا اور بیٹی ایوا نیلا کے ساتھ ایک محفوظ مستقبل گزار سکتے ہیں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کی کل مالیت 170 کروڑ روپے ہے تو اس پر وہ چونک گئے۔

وہ کہتے ہیں کہ ’باپ رے باپ، علی گڑھ اور گلی گلیاں کر کے؟ بالکل نہیں ہے لیکن خدا کی مہربانی سے میرا اور میری اہلیہ کا بڑھاپا اچھے سے گزر جائے گا اور میری بیٹی سیٹ ہو جائے گی۔‘

منوج باجپائی کا تعلق ویسے تو ریاست بہار سے ہے لیکن وہ ممبئی کے ساحلی شہر میں رہتے رہے ہیں۔

اس بارے میں منوج باجپائی ںے کہا کہ ’میں جنوبی ممبئی کا نہیں ہوں نہ باندرا کا ہوں۔ میں ابھی بھی لوکھنڈوالا اندھیری میں رہتا ہوں۔ میں ہمیشہ کہتا ہوں سنیما اور اس فلم انڈسٹری کے درمیان میں نہیں ہوں۔ میں نے یہ طے کیا تھا کہ میں فلم انڈسٹری کی باؤنڈری پر بیٹھا ہوں۔ یہ میرا انتخاب رہا ہے۔‘

   View this post on Instagram           A post shared by Bandaa (@bajpayee.manoj)

منوج باچپائی گذشتہ تین دہائیوں سے اداکاری کر رہے ہیں۔ وہ فلموں کے ساتھ ساتھ آن لائن سٹریمنگ پلیٹ فارم پرائم ویڈیو کے سپر ہٹ شو ’دی فیملی مین‘ میں بھی مرکزی کردار ادا کر چکے ہیں۔

انہیں ’صرف اِک بندہ کافی ہے‘ سے پہلے سینیئر اداکارہ شرمیلا ٹیگور کے ساتھ فلم ’گل موہر‘ میں دیکھا گیا تھا جو رواں برس مارچ میں ریلیز ہوئی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More