بیٹے کو معلوم ہوگیا تھا کہ جہاز اب نہیں بچے گا اور ۔۔ منور سعید نے طیارہ حادثے میں زندہ بچ جانے والے اپنے بیٹے سے متعلق وہ واقعہ بتایا جس سے سب کے رونگٹے کھڑے ہوگئے

ہماری ویب  |  May 25, 2023

“میری بیوی کے پاس کسی جاننے والی کا فون آیا اور اس نے کہا کہ ٹی وی دیکھیں۔ جب ٹی وی لگایا تو اس میں اس جہاز کے گرنے کی خبر آرہی تھی جس میں ہمارا بڑا بیٹا سوار تھا“

یہ کہنا ہے سینئیر اداکار منور سعید کا جن کے بڑے صاحبزادے ظفر مسعود 22 مئی 2022 میں جہاز گرنے کے واقعے میں بچ جانے والے 2 خوش نصیب لوگوں میں سے ایک تھے۔ منوع سعید کا کہنا ہے کہ فون سننے کے بعد ان کے گھر میں کہرام مچ گیا تھا اور بیوی روئے جارہی تھی۔ البتہ ان کا کہنا تھا کہ اللہ سے دعا کرو۔

منور سعید کہتے ہیں کہ تھوڑی دیر بعد ان کے پاس ایک فون آیا اور ان کو پتا چلا کے ان کا بیٹا زندہ ہے۔ جبکہ ان کے صاحبزادے ظفر مسعود کا کہنا تھا کہ وہ اللہ سے رابطے میں تھے۔ انھوں نے اللہ کے حضور پیش ہونے کی پوری تیاری کر لی تھی لیکن معجزانہ طور پر وہ کرسی سمیت جہاز سے گرے اور ان کی جان بچ گئی

منور سعید نے بتایا کہ ان کے بیٹے کی کرسی جہاز کے دروازے کے پاس تھی اور جب جہاز گرنے لگا تو سیٹ سمیت بیٹا باہر کی طرف گرا اور ایک تین منزلہ عمارت کی چھت پر گرا۔ اس کے بعد لڑھکتا ہوا ایک گاڑی کی بونٹ پر جاگرا اور اس نے ہیلپ کیلے آواز لگائی۔ گاڑی کے اندر موجود لوگوں نے انھیں ایمبولینس میں ڈالا اور پلٹ کر دیکھا تو ان کی گاڑی بھی جل چکی تھی۔ البتہ ظفر مسعود نے خود اپنے والد کو فون کر کے اپنے زندہ بچنے کی اطلاع دی

واضح رہے کہ اس حادثے میں 97 افراد لقمہ اجل کا شکار بن گئے تھے جن میں ماڈل زارا عابد بھی شامل تھیں۔ اس حادثے کو 3 برس گزر چکے ہیں اور اب تک متاثرین کے لواحقین تحقیقاتی رپورٹ کے منتظر ہیں

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More