عمران خان کے دن ختم ، تبدیلی جہاں سے نکلی تھی وہاں واپس چلی گئی، ڈوب کر مرجانا چاہیے، مریم نواز

ہم نیوز  |  May 26, 2023

وہاڑی: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ حملے کا مقصد پاکستان کی فوج کو کمزور کرنا اور پر تشدد لہر کو جنم دینا تھا، پاکستان کیخلاف مسلح بغاوت تھی جس کا سرغنہ عمران خان ہے، عمران خان کو شرم آنی چاہیے، ڈوب کر مر جانا چاہیے۔

انہوں نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا حملوں میں عمران خان اکیلا نہیں، 2014 سے اب تک کے سہولت کار بھی شامل تھے، کوئی پہلا حملہ نہیں تھا، یہ سوچی سمجھی سازش تھی۔

ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کل اس نے عدالت میں کہا مریم نواز اپنے باپ کا انتقام لے رہی ہے جب کہ مریم نواز نے وہ جھنڈا گرنے نہیں دیا جو نواز شریف نے اٹھایا تھا، مریم نواز نے اپنا باپ کا ساتھ دیا، ہر بیٹی کا سر فخر سے بلند کیا، مریم نواز جیل گئی اپنے باپ کے ساتھ کھڑی رہی کبھی سر پر بالٹی نہیں رکھی، بھاگی نہیں، جتنیبھی مصیبتیں آئیں گلے کا ہار سمجھ کر پہن لیا، نواز شریف اور اس کی بیٹی انتقام پر یقین نہیں رکھتی۔

انہوں نے سابق وزیراعظم عمران خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا اس نے سوچا تھا اسمبلیاں توڑ دوں گا ، لانگ مارچ سے ملک جام کروں گا اور بازی پلٹ جائے گی لیکن ٹکر کے جو لوگ دن رات جہاد اور حقیقی آزادی لینے کا کہتے تھے، آج وہ دوڑیں لگا رہے ہیں، فواد چودھری پولیس کے چنگل سے ہی نہیں پی ٹی آئی سے بھی نکل گیا۔

ن لیگ کی مرکزی چیف آرگنائزر نے کہا آپ کو فخر ہونا چاہیے کہ آپ کا لیڈر نواز شریف ہے، سیاست دان جیل جانے سے نہیں ڈرتا چور اور ڈاکو جیل جانے سے ڈرتا ہے، یہ لوگ جہاں سے آئے وہیں چلے گئے، عمران خان کہتا ہے میرے لوگوں پر پریشر ہے اس لئے لوگ چھوڑ کر جا رہے ہیں، پریشر وہ ہوتا ہے جب باپ کے سامنے بیٹی کو جیل میں ڈالا جاتا ہے، نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز ایک ہی جیل میں بند تھے، ہم آپ کے سامنے ڈھال بن کر کھڑے ہوئے ، اپنے کارکنان پر آنچ تک نہیں آنے دی، رانا ثنا اللہ پر ہیروئن کا کیس ڈال دیا جس کی سزا سزائے موت ہوتی ہے، رانا ثنا اللہ کی بیوی ساری رات جیل کے سامنے کھڑی رہی، پریشر اسے کہتے ہیں۔

ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے استفسار کیا جب لاہور سے جتھے نکلتے ہیں تو سیدھا جناح ہاوس کیوں جاتے ہیں؟ جب میانوالی سے جھتے نکلتے ہیں تو یہ طیارے پر حملہ کیوں کرتے ہیں؟ یہ اس جہاز پر حملہ کیوں نہیں کرتے جسے عمران خان نے رکشے کی طرح استعمال کیا، جب کوئی جتھہ نکلتا ہے تو یہ لال حویلی جانے کی بجائے جی ایچ کیو کیوں جاتا ہے؟ انہوں نے کہا یہ حملہ پاکستان کی فوج پر حملہ تھا، ہم نے بھی جنرل فیض اور جنرل باجوہ کے خلاف اسٹینڈ لیا تھا، نواز شریف نے کہا جنرل فیض اور جنرل باجوہ قوم آپ سے جواب مانگتی ہے۔

انہوں نے کہا 9 مئی کے حملے کا مقصد پاکستان کی فوج کو کمزور کرنا اور پر تشدد لہر کو جنم دینا تھا، عمران خان کو شرم آنی چاہیے، ڈوب کر مر جانا چاہیے، حملوں میں عمران خان اکیلا نہیں 2014 سے اب تک کے سہولت کار بھی شامل تھے، یہ پاکستان کیخلاف مسلح بغاوت تھی جس کا سرغنہ عمران خان ہے، یہ کوئی پہلا حملہ نہیں، یہ سوچی سمجھی سازش تھی۔

مریم نواز نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا آپ کے سپہ سالار جنہوں نے اس کی کرپشن کی نشاندہی کی تو انہیں ہٹا دیا گیا، فیض حمید کو لایا جسے یہ اپنی آنکھیں اور کان کہتا تھا، جنرل فیض حمید کو اس لئے رکھنا چاہتا تھا کہ یہ 10 سال اقتدار میں رہنا چاہتا تھا، اسلام آباد لانگ مارچ لانے کا مقصد الیکشن نہیں آرمی چیف کی تقرری کو روکنا تھا، آج یہ عبرت کی ایک تصویر بنا بیٹھا ہے، نواز شریف نے کہا تھا میں اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑتا ہوں۔

شرکائے کنونشن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا 9 مئی کو جو سانحہ ہوا تھا اس سے میرادل بہت جلا ہوا ہے، مسلم لیگ ن کا یہ آج کا اجتماع شہدا کے نام کرتی ہوں، آج کا اجتماع ان ماؤں کے نام کرتی ہوں جن کے بچے اس وطن پر قربان ہوئے، مجھے نہیں پتہ تھا وہاڑی میں ن لیگ کے یوتھ اتنے موجود ہیں، آج کے اجتماع میں 90 سے 95 فیصد نو جوان موجود ہیں، یہ ملک نوجوانوں کا ہے اس کے وارث آپ ہیں، اس ملک کے فیصلے نوجوانوں نے کرنے ہیں، اس ملک کی تقدیر نوجوان بچوں اور بچیوں کے ہاتھوں میں ہے، وہ بھی نوجوان تھے جنہوں نے اپنی جانیں آپ کی اور ملک کی خاطر قربان کیں، شہدا کے بارے میں بات کرتی ہوں تو جذباتی ہو جاتی ہوں، ان کا کیا جذبہ ہو گا جنہوں نے اپنی جانیں دے دیں؟ شہید کسی ادارے کا نہیں ملک اور قوم کا ہوتا ہے۔

ن لیگ کی مرکزی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا کتنا بد بخت ہے وہ شخص جس نے شہدا اور غازیوں کی یادگاروں کو آگ لگا دی، جس نے شہدا کی یادگاروں کو آگ لگائی اس سے بڑا کوئی بد بخت نہیں ہو سکتا، کیا اتنی بڑی غداری کوئی پاکستانی کر سکتا ہے؟ کیا شہیدوں کے ساتھ ایسا سلوک قوم کو منظور ہے؟ یہ اچانگ نہیں ہوا اس کی منصوبہ بندی زمان پارک میں ہوئی، حملہ کرنے کا پلان عمران توشہ خانہ چور کا تھا، جو دہشت گرد نہ کرسکے وہ عمران خان نے کر دکھایا، یہ ٹارگٹ تھے اور حملے پلان کئے گئے تھے جیسے دہشت گرد پلان بناتے ہیں۔ انہوں نے استفسار کیا جناح ہاؤس کے سامنے مال آف لاہور آتا ہے اس کا شیشہ تک نہیں ٹوٹا؟

انہوں نے کہا نواز شریف کا ایک کارکن بھی نواز شریف کو چھوڑ کر نہیں گیا، یہ نظریہ ہوتا ہے، جب آپ کا لیڈر خود گیدڑ ہوگا تو لوگ کیسے ساتھ کھڑے ہوں گے؟ جیل جانے کے ڈر سے پلستر پہن کر بیٹھ جاتا ہے، نواز شریف نے خود فرنٹ سے لیڈ کیا تھا، لوگ گواہی بھی دے رہیں کہ 9 مئی کا ماسٹرمائنڈ عمران خان تھا، جانے والے لوگ گواہی دے رہے ہیں کہ حملہ کرنے والوں کا سرغنہ عمران خان تھا، تخریب کاری کا منصوبہ عمران خان نے بنایا، عدالتوں میں غریب کے بچے جا رہے ہیں،انسداد دہشت گردی میں 10 ،10 سال جانے والے غریبوں پر دکھ ہوتا ہے، ان کا سرغنہ اور تربیت دینے والا آج بھی دندناتا پھر رہا ہے، القادر ٹرسٹ میں 60 ارب کے بدلے 5 کیرٹ کی انگوٹھی لی، اس نے خواتین کو ہراول دستہ بنایا وہ بھی اتنی ہی گناہ گار ہیں جتنا یہ، اس نے خواتین کو پیٹرول بم بنانے کی تربیت دی، کبھی کسی میں اتنی ہمت ہوئی کہ اپنے ہی محافظوں کے سر ڈنڈوں سے پھوڑ دیں؟

مریم نواز نے کہا قوم کے بچوں کو دس ، دس سال قید اور اس کے بچے لندن میں بیٹھے ہیں، اگر آزادی کا اتنا ہی شوق تھا تو اپنے بچوں کو لا کر جھنڈا پکڑاتا، غریب کا بچہ مقدمے بھگت رہا ہے اور اسے اپنی ہائیکنگ کے دن یاد آ رہے ہیں، عمران خان کے دن ختم ، تبدیلی جہاں سے نکلی تھی وہاں واپس چلی گئی، قوم کو مبارک ہو کہ آپ کی جان اس فتنے سے چھوٹ گئی ہے، پیسے کمانے اور حکمرانی کیلئے پاکستان جب قانون کا شکنجہ سخت ہو تو غیر ملکی۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق عمران خان شراب اور کوکین کا استعمال کرتے ہیں،قادر پٹیل

ن لیگ کی مرکزی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا کہتا ہے نواز شریف اور مریم نواز میرے اور آرمی کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کر رہے ہیں لیکن یہ قوم نہ تمہیں چھوڑے گی نہ تمہارے سہولت کاروں کو چھوڑے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More