ہم نیوز | May 27, 2023
ملتان: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے فرار ہونے والے سابق رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر خانیوال کچہری سے فرار ہو گئے تھے جنہیں شیرشاہ موٹروے انٹر چینج سے دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:
پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر پر 9 مئی کو ملتان کینٹ میں توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج ہے۔ گزشتہ دنوں عامر ڈوگر رہائی ملنے کے بعد دوبارہ گرفتاری سے بچنے کے لیے ضلع کچہری خانیوال سے فرار ہو گئے تھے۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More