اسلام میں پانی بیٹھ کر پینے کی تلقین کی گئی ہے، جبکہ بیٹھ کر اطمینان کے ساتھ گھونٹ لے کر پانی پینا انسان کو کیا فائدہ پہنچا سکتا ہے؟ یہ آج سائنس بھی مان چکی ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر سائنس کی ایک ایسی ہی دلچسپ تحقیق نے سب کو حیران کیا ہے، جس میں اسلام کی ایک بات تو سچ ثابت ہوئی ہے تاہم انسانی جان کی اہمیت کی قدر کا احساس بھی ہوا ہے۔
جب انسان ایک ہی سانس میں بنا رکے یا جلد بازی میں ایک ہی دفع میں پانی کا گلاس پی جائے، تو اس عمل میں کوما میں جانے یا موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
لیکن محض پانی پینے سے کوما میں جانے یا موت کیسے ہو سکتی ہے؟ دراصل زائد المقدار میں جب ایک ساتھ پانی پیتے ہیں، تو جسم میں موجود سوڈیم درہم برہم ہو جاتا ہے، اور اس طرح پانی آپ کے خون میں سے نکل کر آپ کے سیلز میں چلا جاتاہے، جس کی وجہ سے سوجن ہونا شروع ہو جاتی ہے۔
اس قسم کی سوجن جب کبھی ہوتی ہے، تو کوما کی وجہ بنتی ہے یا پھر انسان موت کا شکار بھی ہو سکتا ہے۔
Water Quality & Health Control نامی ویب سائٹ کی جانب سے یہ آرٹیکل پبلش کیا گیا تھا، جس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ لانگ ڈسٹنس میرتھن کے دوران رنرز ڈی ہائیڈریشن سے بچنے کے لیے ایک وقت میں ڈیڑھ لیٹر سے زائد پانی بھی پی جاتے ہیں، سخت گرمی کے اس موسم میں یہ عمل موت کی وجہ بھی بن سکتا ہے۔