پنجاب سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا نیا سسٹم داخل

ہم نیوز  |  May 29, 2023

محکمہ موسمیات کی جانب سے پنجاب، خیبر پختونخوا، بالائی سندھ، بلوچستان اور آزاد کشمیر میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ اسلام آباد میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی اور مغربی علاقوں میں بارش برسانے والا نیا سسٹم داخل ہوگیا۔ بارشوں کا یہ سلسلہ 31 مئی تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اسلام آباد میں پیر سے لے کر بدھ تک بارشوں کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے مختلف شہروں بھکر، میانوالی، ڈی جی خان، ملتان، سرگودھا، جوہر آباد، خوشاب، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان، فیصل آباد، ساہیوال، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، مری میں بھی موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان کی بات کی جائے تو ژوب، بارکھان، قلعہ سیف اللہ، قلات اور لسبیلہ میں بھی بارش کا امکان ہے جبکہ خضدار اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

اسی طرح خیبرپختونخوا کے شہر کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور اور چارسدہ میں بھی بارش کا امکان ہے۔ نوشہرہ، صوابی، مردان، باجوڑ، کرم، وزیرستان، کوہاٹ اور بنوں میں بھی بادل برسیں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More