وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے معیشت مستحکم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، تمام اسلامی ممالک کے اشتراک سے معاشی چیلنجز سے نکل سکتے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت 76 ممالک میں اسلامی بیکنگ کا نظام موجود ہے۔ دنیا بھر میں مضبوط معیشت کیلئے اسلامی بینکنگ کا موثر کردارہے۔ اسلامی فنانسنگ نظام غربت میں کمی میں معاون ثابت ہورہا ہے۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اسلامی بینکنگ کے نظام کو بہتر بنا رہے ہیں۔ بہتر ین اسلامی بینکنگ نظام کیلئے مؤثر اقدامات ہورہے ہیں۔ اسلامی معاشی نظام کی حکمت عملی پر پاکستان میں بھی عمل ہورہا ہے۔ اسلامی معاشی نظام مسلم سمیت ہر ملک کیلئے بہتر نتائج لاسکتا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں اسلامی بینکنگ نظام سے تبدیلی آئی ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک اور حکومت اسلامی بینکنگ کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں۔ فنانس ڈویژن کی جانب سے معاشی اصلاحات سے متعلق تجاویز دی جاتی ہیں۔
وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ پاکستان میں زکوٰۃ جمع اور تقسیم کیلئے بہترین نظام ہے۔ اسلامی معاشی نظام کی وجہ سے کیپٹل مارکیٹ گروتھ میں بہتری آ رہی ہے۔ سکوک کو فروغ دے کر اسلامی مارکیٹ کو فروغ دیا جارہا ہے۔