یوتھ پروگرام کے تحت طالب علموں میں ایک لاکھ لیپ ٹاپس تقسیم کرنے کا فیصلہ

اردو نیوز  |  May 31, 2023

وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت اعلٰی تعلیمی اداروں کے طالب علموں میں ایک لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کیے جا رہے ہیں جس کے لیے آن لائن رجسٹریشن اوپن کر دی گئی ہے۔

بدھ کو وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے امورِ نوجوانان شزہ فاطمہ خواجہ نے سرکاری نیوز ایجنسی اے پی پی کو بتایا کہ 2013 میں صوبہ پنجاب میں شروع ہونے والی لیپ ٹاپ سکیم گذشتہ 4 سال سے بند تھی جسے دوبارہ شروع کیا گیا ہے۔

شزہ فاطمہ کا کہنا تھا کہ ’رواں سال اعلٰی تعلیمی اداروں کے ایک لاکھ نوجوانوں میں میرٹ پر لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے۔‘

انہوں بتایا کہ ’شہباز شریف کے بطور وزیراعلٰی شروع ہونے والی اس لیپ ٹاپ سکیم کے تحت وفاق میں نوجوان طالب علموں کو 2013 سے 2018 تک 5 لاکھ لیپ ٹاپس دیے گئے تھے۔

’آئندہ مالی سال کے دوران لیپ ٹاپ سکیم کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا، نوجوانوں کو مفت لیپ ٹاپ کی فراہمی کے ساتھ ساتھ آسان شرائط پر اس مقصد کے لیے قرضوں کی فراہمی کی بھی تجویز دی گئی ہے۔‘

شزہ فاطمہ کے مطابق وزیراعظم ہنرمند پروگرام کے تحت مختلف شعبوں میں 70 فیصد اعلٰی ٹیکنالوجی میں مہارت اور 30 فیصد روایتی مہارتوں کی تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔

’نیشنل یوتھ کونسل میں مختلف شعبوں میں نمایاں صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے والے 33 نوجوانوں کو شامل کیا گیا ہے۔ اس کونسل کے ذریعے نوجوانوں کے مسائل جاننے اور حل کرنے میں مدد ملتی ہے۔‘

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More