دبئی کے وزٹ ویزا قوانین میں تبدیلی کردی گئی

ہم نیوز  |  May 31, 2023

دبئی کے وزٹ ویزا قوانین میں تبدیلی کرتے ہوئے رعایتی مدت ختم کر دی گئی، پرمٹ کی میعاد ختم ہوتے ہی جرمانہ لاگو ہوگا۔

خلیج ٹائمز کے مطابق فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سکیورٹی کے کال سینٹر کے ایگزیکٹو نے تصدیق کی ہے کہ متحدہ عرب امارات میں کہیں بھی جاری کیے گئے وزٹ ویزوں کے لیے کوئی رعایتی مدت نہیں ہے

دبئی میں جاری کیے گئے وزٹ ویزوں کے لیے متحدہ عرب امارات سے باہر نکلنے کی رعایتی مدت اب لاگو نہیں ہوگی۔

ٹریول ایجنٹس نے اپنے کلائنٹس کے ساتھ نئی ہدایت کے بارے میں نوٹس شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اب کوئی رعایتی مدت نہیں ہے۔

وزٹ ویزا پر دبئی میں داخلے کی تاریخ سے قیام کی مدت ویزا کی قسم (30 دن یا 60 دن) کے مطابق ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More