لپو لیکھ تنازع، گریٹر انڈیا کا نقشہ احتجاجاً نذر آتش

ہم نیوز  |  May 31, 2023

کھٹمنڈو: نیپال میں گریٹر انڈیا (اکھنڈ بھارت) کا نقشہ احتجاجاً نذر آرش کردیا گیا ہے، نقشے میں نیپالی علاقوں کو بھی شامل کیا گیا تھا۔

برطانوی خبر رساں ادارے ’روئٹرز‘ کے مطابق بھارتی دارالحکومت دہلی میں نئی پارلیمانی عمارت کے افتتاح کے موقع پر جو نقشہ آویزاں کیا گیا تھا وہ گریٹر انڈیا کا تھا۔

گریٹر انڈیا کے اس نقشے میں نیپالی علاقے بھی شامل ہیں جس پر بدھ کو نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں اسٹوڈنٹ یونین کے ارکان نے احتجاج کرتے ہوئے نقشہ جلا ڈالا۔

واضح رہے کہ 372 کلو میٹر پر محیط متنازع زمین کا ٹکڑا نیپال، انڈیا اور چین کے علاقے تبت کے درمیان سنگم پر واقع ہے، بھارت نے چین کے ساتھ 1962 کی جنگ کے بعد سے اس علاقے میں اپنی فوج تعینات کر رکھی ہے۔

مئی 2020 میں بھارت نے شمالی ریاست اتراکھنڈ سے تبت کے سرحدی علاقے لپو لیکھ تک 80 کلو میٹر روڈ کا افتتاح کیا تھا جس میں سے 19 کلومیٹر طویل روڈ ایسے علاقے سے گزرتی ہے جس پر نیپال کا دعویٰ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More